🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

144. باب الديون - ذكر ما يستحب لمن تنازع هو وأخوه المسلم في دين أن يضع الموسر بعض دينه للمعسر-
قرض و ادائیگی کا بیان - مستحب ہے کہ مسلمان بھائیوں میں قرض کے جھگڑے کی صورت میں صاحبِ حیثیت قرض خواہ کچھ رقم معاف کردے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5048
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ قُتَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى ، حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنَا يُونُسُ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، أَنَّهُ تَقَاضَى ابْنَ أَبِي حَدْرَدٍ دَيْنًا كَانَ لَهُ عَلَيْهِ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْمَسْجِدِ، فَارْتَفَعَتْ أَصْوَاتُهُمَا حَتَّى سَمِعَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ فِي بَيْتِهِ، فَخَرَجَ إِلَيْهِمَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى كَشَفَ سِجْفَ حُجْرَتِهِ، وَنَادَى كَعْبَ بْنَ مَالِكٍ: يَا كَعْبُ بْنَ مَالِكٍ، قَالَ: لَبَّيْكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَأَشَارَ بِيَدِهِ أَنْ ضَعِ الشَّطْرَ مِنْ دَيْنِكَ، قَالَ كَعْبٌ: قَدْ فَعَلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ:" قُمْ فَاقْضِهِ" .
عبداللہ بن کعب بن مالک اپنے والد (سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ) کا یہ بیان نقل کرتے ہیں کہ انہوں نے ابن ابوحدرد رضی اللہ عنہ سے قرض کا تقاضا کیا جس کی ادائیگی ان کے ذمے تھی، یہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ اقدس کی بات ہے اور یہ مسجد کا واقعہ ہے۔ ان دونوں کی آواز بلند ہو گئی یہاں تک کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے گھر میں موجود رہتے ہوئے ان کی آواز سن لی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان دونوں کے پاس تشریف لائے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے حجرے کا پردہ ہٹایا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ کو بلند آواز میں پکارا: اے کعب بن مالک! انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! میں حاضر ہوں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دست اقدس کے ذریعے اشارہ کیا کہ تم اپنے قرض کا نصف حصہ معاف کر دو۔ سیدنا کعب رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! میں نے ایسا ہی کیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے (دوسرے فریق سے فرمایا): تم اٹھو اور (باقی رہ جانے والی رقم) ادا کر دو۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ البُيُوعِ/حدیث: 5048]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 457، 471، 2418، 2710، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1558، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 5048، وأبو داود فى (سننه) برقم: 3595، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 2429، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 11464، 11465، والدارقطني فى (سننه) برقم: 2889، وأحمد فى (مسنده) برقم: 16007» «رقم طبعة با وزير 5026»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «الإرواء» (5/ 251 - 252/ 1422): ق.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط مسلم
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں