🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Study in Saudi Arabia with a Fully Funded Scholarship Admission Open Join Our Whatsapp Channel For Detail
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

5. ذكر البيان بأن قوله صلى الله عليه وسلم فارجعه أراد به لأنه غير الحق-
- اس وضاحت کا بیان کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے قول «فارجعه» کا مطلب یہ تھا کہ یہ کام حق کے خلاف تھا۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5101
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الأَزْدِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ مُعَاوِيَةَ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ: قَالَتِ امْرَأَةُ بَشِيرٍ:" انْحَلِ ابْنِي هَذَا غُلامًا، وَأَشْهِدْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ، يَعْنِي رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " أَلَهُ إِخْوَةٌ؟" قَالَ: نَعَمْ، قَالَ:" فَأَعْطَيْتُ كُلَّ وَاحِدٍ مِنْهُمْ مِثْلَ مَا أَعْطَيْتُهُ؟" فَقَالَ: لا، فَقَالَ:" لا يَصْلُحُ هَذَا، وَإِنِّي لا أَشْهَدُ إِلا عَلَى الْحَقِّ" .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا بشیر رضی اللہ عنہ کی اہلیہ نے کہا: آپ میرے اس بیٹے کو غلام عطیے کے طور پر دیں اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس بارے میں گواہ بنا لیں، تو انہوں نے یعنی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے (سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ کے والد سے) دریافت کیا: کیا اس کے اور بھی بھائی ہیں؟ انہوں نے جواب دیا: جی ہاں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا تم نے ان میں سے ہر ایک کو اسی طرح عطیہ دیا ہے، جس طرح اسے دیا ہے؟ انہوں نے عرض کی: جی نہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ درست نہیں ہے اور میں صرف حق بات پر گواہ بنتا ہوں۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ الهِبَةِ/حدیث: 5101]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 1624، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 5101، وأبو داود فى (سننه) برقم: 3545، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 12120، 12121، وأحمد فى (مسنده) برقم: 14716، والطحاوي فى (شرح معاني الآثار) برقم: 5841، والطحاوي فى (شرح مشكل الآثار) برقم: 5080» «رقم طبعة با وزير 5079»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح لغيره - «الإرواء» (6/ 42): م. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط حديث صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں