🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

88. باب الضيافة - ذكر الإباحة للمرء إذا دعي إلى ضيافة أن يستدعي من المضيف ذهاب غيره معه إذا علم عدم كراهية المضيف لذلك-
مہمان نوازی کا بیان - یہ اجازت کہ دعوت پر آنے والا مہمان دوسرے کو ساتھ لے سکتا ہے اگر میزبان کو اعتراض نہ ہو
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5301
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سَلامٍ الْجُمَحِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَنَسٍ ،" أَنَّ رَجُلاً فَارِسِيًّا كَانَ جَارًا لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَكَانَتْ مَرَقَتُهُ أَطْيَبَ شَيْءٍ رِيحًا، فَصَنَعَ طَعَامًا، ثُمَّ أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَوْمَأَ إِلَيْهِ أَنْ تَعَالَ، وَعَائِشَةُ إِلَى جَنْبِهِ، فَقَالَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " وَهَذِهِ مَعِي، وَأَشَارَ إِلَى عَائِشَةَ، فَقَالَ: لا، قَالَ: ثُمَّ أَشَارَ إِلَيْهِ، فَقَالَ: وَهَذِهِ مَعِي، قَالَ: لا، ثُمَّ أَشَارَ إِلَيْهِ الثَّالِثَةَ، فَقَالَ: وَهَذِهِ مَعِي، وَأَشَارَ إِلَى عَائِشَةَ، قَالَ: نَعَمْ" .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک فارسی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا پڑوسی تھا، اس کا شوربہ انتہائی خوشبودار ہوتا تھا، اس نے کھانا تیار کیا پھر وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور آپ کو اشارہ کیا کہ آپ تشریف لے آئیں، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا اس وقت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: یہ بھی میرے ساتھ آئے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی طرف اشارہ کیا تو اس نے جواب دیا: جی نہیں، پھر اس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف اشارہ کیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ میرے ساتھ ہے؟ اس نے پھر عرض کی: جی نہیں، پھر اس نے تیسری مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اشارہ کیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ میرے ساتھ ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی طرف اشارہ کیا تھا تو اس نے کہا: ٹھیک ہے (یعنی یہ بھی تشریف لے آئیں)۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ الأَطْعِمَةِ/حدیث: 5301]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 2037، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 5301، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 3436، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 5600، والدارمي فى (مسنده) برقم: 2111، وأحمد فى (مسنده) برقم: 12427» «رقم طبعة با وزير 5277»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح: م (6/ 116) نحوه.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط مسلم
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں