🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

5. ذكر ما يستحب للمرء تحسين ثيابه وعمله إذا قصد به غير الدنيا-
- اس باب میں ذکر ہے کہ اگر لباس اور عمل میں خوبصورتی دکھانے کا مقصد دنیا نہیں تو یہ مستحب ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5466
أَخْبَرَنَا الْخَلِيلُ بْنُ أَحْمَدَ ابْنِ بِنْتِ تَمِيمِ بْنِ الْمُنْتَصِرِ بِوَاسِطَ، قَالَ: حَدَّثَنَا جَابِرُ بْنُ الْكُرْدِيِّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ حَمَّادٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ أَبَانَ بْنِ تَغْلِبَ ، عَنْ فُضَيْلِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ النخعي ، عَنْ عَلْقَمَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لا يَدْخُلُ النَّارَ مَنْ كَانَ فِي قَلْبِهِ مِثْقَالُ ذَرَّةٍ مِنْ إِيمَانٍ، وَلا يَدْخُلُ الْجَنَّةَ مَنْ كَانَ فِي قَلْبِهِ مِثْقَالُ ذَرَّةٍ مِنْ كِبْرٍ، فَقَالَ الرَّجُلُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ الرَّجُلَ لَيُحِبُّ أَنْ يَكُونَ ثَوْبُهُ حَسَنًا، وَنَعْلُهُ حَسَنَةً، فَقَالَ: إِنَّ اللَّهَ جَمِيلٌ يُحِبُّ الْجَمَالَ، الْكِبْرُ مَنْ بَطِرَ الْحَقَّ، وَغَمَصَ النَّاسَ" .
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ایسا شخص جہنم میں داخل نہیں ہو گا جس کے دل میں ذرے کے وزن جتنا ایمان ہو گا، اور ایسا شخص جنت میں داخل نہیں ہو گا جس کے دل میں ذرے کے وزن جتنا تکبر ہو گا۔ ایک صاحب نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! آدمی اس بات کو پسند کرتا ہے کہ اس کے کپڑے اچھے ہونے چاہئیں اور اس کا جوتا اچھا ہونا چاہیے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: «إِنَّ اللَّهَ جَمِيلٌ يُحِبُّ الْجَمَالَ» بے شک اللہ تعالیٰ جمیل ہے اور جمال کو پسند کرتا ہے، تکبر یہ ہے کہ آدمی حق کو قبول نہ کرے اور لوگوں کو کم تر سمجھے۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ الزِّينَةِ وَالتَّطْيِيبِ/حدیث: 5466]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 91، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 224، 5466، 5680، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 70، وأبو داود فى (سننه) برقم: 4091، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1998، 1999، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 59، 4173، وأحمد فى (مسنده) برقم: 3865» «رقم طبعة با وزير 5442»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «ابن ماجه» (4174): م.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں