🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

53. باب آداب النوم - ذكر البيان بأن الفويسقة تضرم على أهل البيت بيتهم بأمر الشيطان إياها ذلك-
سونے کے آداب کا بیان - بیان کیا گیا کہ فویسقة شیطان کے حکم سے اہل گھر پر نقصان پہنچاتی ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5519
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ آدَمَ الْجُرْجَانِيُّ غُنْدَرٌ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ حَمَّادِ بْنِ طَلْحَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَسْبَاطٌ ، عَنْ سِمَاكٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: جَاءَتْ فَأَرَةٌ، فَأَخَذَتْ تَجُرُّ الْفَتِيلَةَ، فَذَهَبَتِ الْجَارِيَةُ تَزْجُرُهَا، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" دَعِيهَا، قَالَ: فَجَاءَتْ بِهَا، فَأَلْقَتْهَا بَيْنَ يَدَيْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى الْخُمْرَةِ الَّتِي كَانَ عَلَيْهَا قَاعِدًا، فَأَحْرَقَتْ مِنْهَا مِثْلَ مَوْضِعِ دِرْهَمٍ، فَقَالَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِذَا نِمْتُمْ، فَأَطْفِئُوا سُرُجَكُمْ، فَإِنَّ الشَّيْطَانَ يَدُلُّ مِثْلَ هَذِهِ عَلَى هَذَا فَتُحْرِقُكُمْ" .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک چوہیا آئی، اس نے (چراغ کی) بتی کو کھینچنا شروع کیا، ایک کنیز اسے بھگانے کی کوشش کرنے لگی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اسے کرنے دو۔ وہ چوہیا اس بتی کو لے کر آئی اور اسے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے چٹائی پر رکھ دیا جس پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف فرما تھے، اس کے ذریعے اس چٹائی کا ایک درہم جتنا حصہ جل گیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جب تم سونے لگو تو چراغوں کو بجھا دو کیونکہ شیطان اس طرح کے (جانوروں کی) رہنمائی اس طرح کے کاموں پر کرتا ہے تو وہ تمہیں جلا دیتے ہیں۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ الزِّينَةِ وَالتَّطْيِيبِ/حدیث: 5519]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 5519، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 7861، وأبو داود فى (سننه) برقم: 5247، والبزار فى (مسنده) برقم: 4779، وابن أبى شيبة فى (مصنفه) برقم: 26440» «رقم طبعة با وزير 5494»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «الصحيحة» (1426).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
حديث صحيح لغيره وإسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں