🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

85. باب آداب النوم - ذكر استعمال المصطفى صلى الله عليه وسلم الفعل الذي يضاد في الظاهر الخبر الذي ذكرناه-
سونے کے آداب کا بیان - بیان کیا گیا کہ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ عمل کیا جو بظاہر ہماری ذکر شدہ خبر کے مخالف ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5552
أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ سِنَانٍ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ ، عَنْ مَالِكٍ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ عَبَّادِ بْنِ تَمِيمٍ ، عَنْ عَمِّهِ ، أَنَّهُ رَأَى رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُسْتَلْقِيًا فِي الْمَسْجِدِ وَاضِعًا إِحْدَى رِجْلَيْهِ عَلَى الأُخْرَى" ، قَالَ أَبُو حَاتِمٍ: هَذَا الْفِعْلُ الَّذِي اسْتَعْمَلَهُ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ هُوَ مَدُّ الرِّجْلَيْنِ جَمِيعًا، وَوَضْعُ إِحْدَاهُمَا عَلَى الأُخْرَى، دُونَ ذَلِكَ الْفِعْلِ الَّذِي نَهَى عَنْهُ، وَهُوَ ضِدُّ قَوْلِ مَنْ جَهِلَ صِنَاعَةَ الْحَدِيثِ، فَزَعَمَ أَنَّ أَخْبَارَ الْمُصْطَفَى صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَتَضَادَّ وَتَتَهَاتَرَ.
عباد بن تمیم اپنے چچا رضی اللہ عنہ کا یہ بیان نقل کرتے ہیں، انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو مسجد میں چت لیٹے ہوئے دیکھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا ایک پاؤں دوسرے پر رکھا ہوا تھا۔ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) یہ وہ فعل ہے جس پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے عمل کیا ہے، اس سے مراد یہ ہے: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دونوں پاؤں سیدھے کیے ہوئے تھے اور ان میں سے ایک پاؤں کو دوسرے پر رکھا ہوا تھا۔ یہ وہ فعل نہیں ہے جس سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے منع کیا ہے اور یہ بات اس شخص کے موقف کے خلاف ہے جو علم حدیث میں مہارت نہیں رکھتا اور وہ اس گمان کا قائل ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے منقول روایات میں تضاد اور اختلاف پایا جاتا ہے۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ الزِّينَةِ وَالتَّطْيِيبِ/حدیث: 5552]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 475، 5969، 6287، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 2100، ومالك فى (الموطأ) برقم: 595، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 5552، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 720، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 802، وأبو داود فى (سننه) برقم: 4866، والترمذي فى (جامعه) برقم: 2765، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 3260، 3261، وأحمد فى (مسنده) برقم: 16693» «رقم طبعة با وزير 5526»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «صحيح الأدب المفرد» (917): ق. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرطهما
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں