🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

2. ذكر الأمر بإحداد الشفرة لمن أراد الذبح وإحسان الذبح بالرفق-
- ذکر حکم کہ ذبح کرنے والے کو چاقو تیز کرنا چاہیے اور نرمی کے ساتھ ذبح کو اچھا کرنا چاہیے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5884
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ الصَّيْرَفِيُّ بِالْبَصْرَةَ، حَدَّثَنَا الْفُضَيْلُ بْنُ الْحُسَيْنِ الْجَحْدَرِيُّ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ ، حَدَّثَنَا خَالِدٌ الْحَذَّاءُ ، عَنْ أَبِي قِلابَةَ ، عَنْ أَبِي الأَشْعَثِ الصَّنْعَانِيِّ ، عَنْ شَدَّادِ بْنِ أَوْسٍ ، قَالَ: ثِنْتَانِ حَفِظْتُهُمَا عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِنَّ اللَّهَ كَتَبَ الإِحْسَانَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ، فَإِذَا قَتَلْتُمْ فَأَحْسِنُوا الْقِتْلَةَ، وَإِذَا ذَبَحْتُمْ فَأَحْسِنُوا الذَّبْحَ، وَلْيُحِدَّ أَحَدُكُمْ شَفْرَتَهُ، وَلْيُرِحْ ذَبِيحَتَهُ" ، قَالَ أَبُو حَاتِمٍ رَحِمَهُ اللَّهُ: أَرَادَ بِقَوْلِهِ:" أَحْسَنُوا الْقِتْلَةَ" فِي الْقِصَاصِ.
سیدنا شداد بن اوس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: دو باتیں میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی یاد رکھی ہیں (آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے:) ”بے شک اللہ تعالیٰ نے ہر چیز کے ساتھ اچھائی کرنے کو لازم قرار دیا ہے، تو جب تم کسی کو قتل کرو تو اچھے طریقے سے قتل کرو اور جب تم ذبح کرو، تو اچھے طریقے سے ذبح کرو، تمہیں اپنی چھری کو تیز کر لینا چاہیے اور اپنے ذبیحے کو راحت پہنچانی چاہیے۔“ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان: ”اچھے طریقے سے قتل کرو“ اس سے مراد یہ ہے: جب قصاص لیتے ہوئے قتل کرو (تو تکلیف نہ پہنچاؤ)۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ الذَّبَائِحِ/حدیث: 5884]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 1955، وابن الجارود فى "المنتقى"، 906، 967، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 5883، 5884، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 4417، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2815، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1409، والدارمي فى (مسنده) برقم: 2013، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 3170، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 16180، وأحمد فى (مسنده) برقم: 17388» «رقم طبعة با وزير 5854»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح: م - انظر ما قبله. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں