صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
3. ذكر البيان بأن قسم الغنم الذي وصفناه كان للضحايا التي ذكرناها-
- ذکر بیان کہ ہمارے بیان کردہ بکریوں کی تقسیم ہمارے ذکر کردہ قربانیوں کے لیے تھی
حدیث نمبر: 5899
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبِي ، عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ ، قَالَ: حَدَّثَنِي عُمَارَةُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ طُعْمَةَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ خَالِدٍ الْجُهَنِيِّ ، قَالَ:" قَسَمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي أَصْحَابِهِ غَنَمًا لِلضَّحَايَا، فَأَعْطَانِي عَتُودًا مِنَ الْمَعْزِ، فَجِئْتُهُ بِهِ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّهُ جَذَعٌ، فَقَالَ: ضَحِّ بِهِ" .
سیدنا زید بن خالد جہنی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ساتھیوں کے درمیان کچھ بکریاں قربانی کے لیے تقسیم کیں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان میں سے چھ ماہ کا بکری کا بچہ مجھے عطا کر دیا میں اسے لے کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا میں نے عرض کی یا رسول اللہ ( صلی اللہ علیہ وسلم ) یہ تو چھ ماہ کا بچہ ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تم اس کی قربانی کر لو۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ الأُضْحِيَةِ/حدیث: 5899]
تخریج الحدیث: «رقم طبعة با وزير 5869»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
حسن صحيح - «صحيح أبي داود» (2993).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده حسن