🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Our Whatsapp Channel
سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن ابي داود میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (5274)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

190. باب فِي تَخْفِيفِ الْقُعُودِ
باب: درمیانی تشہد کو مختصر رکھنا۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 995
حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ سَعْدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" كَانَ فِي الرَّكْعَتَيْنِ الْأُولَيَيْنِ كَأَنَّهُ عَلَى الرَّضْفِ، قَالَ: قُلْتُ: حَتَّى يَقُومَ؟ قَالَ: حَتَّى يَقُومَ".
عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پہلی دو رکعتوں میں یعنی پہلے تشہد میں اس طرح ہوتے تھے گویا کہ گرم پتھر پر (بیٹھے) ہیں۔ شعبہ کہتے ہیں کہ ہم نے پوچھا: کھڑے ہونے تک؟ تو سعد بن ابراہیم نے کہا: کھڑے ہونے تک ۱؎۔ [سنن ابي داود/أبواب تفريع استفتاح الصلاة /حدیث: 995]
جناب ابوعبیدہ اپنے والد رضی اللہ عنہ سے راوی ہیں، وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق بیان کرتے ہیں کہ ”آپ صلی اللہ علیہ وسلم پہلی دو رکعتوں کے بعد (جب بیٹھتے تو) ایسے ہوتے گویا گرم پتھر پر بیٹھے ہوں،“ ہم نے کہا: ”حتیٰ کہ کھڑے ہو جاتے؟“ کہا: ”حتیٰ کہ کھڑے ہو جاتے۔“ [سنن ابي داود/أبواب تفريع استفتاح الصلاة /حدیث: 995]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏سنن الترمذی/الصلاة 158 (366)، سنن النسائی/التطبیق 105 (1177)، (تحفة الأشراف: 9609)، وقد أخرجہ: مسند احمد (1/386، 410، 428، 436، 460) (ضعیف)» ‏‏‏‏ (ابوعبیدہ کا اپنے والد سے سماع نہیں ہے)
وضاحت: ۱؎: مطلب یہ ہے کہ آخری قعدہ کی بہ نسبت پہلے قعدہ میں آپ جلدی کھڑے ہو جاتے۔
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
ترمذي (366) ابن ماجه (1177)
قال الترمذي : ’’ حسن،إلا أن أبا عبيدة لم يسمع من أبيه ‘‘ ! فالسند منقطع
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 47

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں