🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

9. باب ذوي الأرحام - ذكر خبر ثان يصرح بصحة ما ذكرناه-
قرابت داروں کے احکام کا بیان - ذکر دوسری خبر جو ہمارے ذکر کردہ کی صحت کو واضح کرتی ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6036
أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو بِمِصْرَ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ الْعَلاءِ الزُّبَيْدِيُّ ، حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَالِمٍ ، عَنِ الزُّبَيْدِيِّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا رَاشِدُ بْنُ سَعْدٍ ، أَنَّ ابْنَ عَائِذٍ حَدَّثَهُ، أَنَّ الْمِقْدَامَ حَدَّثَهُمْ، أن رسول اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " مَنْ تَرَكَ دَيْنًا أَوْ ضَيْعَةً فَإِلَيَّ، وَمَنْ تَرَكَ مَالا فَلِوَرَثَتِهِ، وَأَنَا مَوْلَى مَنْ لا مَوْلَى لَهُ، أَفُكُّ عَنْهُ، وَأَرِثُ مَالَهُ، وَالْخَالُ مَوْلَى مَنْ لا مَوْلَى لَهُ، يَفُكُّ عَنْهُ، وَيَرِثُ مَالَهُ" . قَالَ أَبُو حَاتِمٍ: سَمِعَ هَذَا الْخَبَرَ رَاشِدُ بْنُ سَعْدٍ، عَنْ أَبِي عَامِرٍ الْهَوْزَنِيِّ، عَنِ الْمِقْدَامِ وَسَمِعَهُ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَائِذٍ الأَزْدِيِّ، عَنِ الْمِقْدَامِ بْنِ مَعْدِي كَرِبٍ، فَالطَّرِيقَانِ جَمِيعًا مَحْفُوظَانِ، وَمَتْنَاهُمَا مُتَبَايِنَانِ.
سیدنا مقدام رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: جو شخص قرض یا بال بچے چھوڑ کر جاتا ہے، تو وہ ہماری طرف آئیں گے، اور جو مال چھوڑ کر جاتا ہے وہ اس کے ورثاء کو ملے گا، جس کا کوئی مولیٰ نہ ہو، میں اس کا مولیٰ ہوں، میں اس کی طرف سے فدیہ بھی ادا کروں گا، اس کے مال کا وارث بھی بنوں گا، اور جس کا کوئی مولیٰ نہ ہو، اس کا ماموں مولیٰ ہوتا ہے، وہ اس کی طرف سے فدیہ بھی ادا کرے گا، اس کے مال کا وارث بھی بنے گا۔ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) یہ روایت راشد بن سعد نے ابوعامر کے حوالے سے سیدنا مقدام رضی اللہ عنہ سے سنی ہے اور انہوں نے یہ روایت عبدالرحمن کے حوالے سے سیدنا مقدام رضی اللہ عنہ سے بھی سنی ہے اور اس کے دونوں طرق محفوظ ہیں، البتہ ان دونوں روایات کا متن ایک دوسرے سے مختلف ہے۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ الفَرَائِضِ/حدیث: 6036]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن الجارود فى "المنتقى"، 1038، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 6035، 6036، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 8094، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2899، 2900، 2901، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 2634، 2738، وسعيد بن منصور فى (سننه) برقم: 172، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 12337، والدارقطني فى (سننه) برقم: 4116، وابن أبى شيبة فى (مصنفه) برقم: 31777» «رقم طبعة با وزير 6004»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
حسن صحيح - «صحيح أبي داود» (2579).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده حسن في الشواهد
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں