🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

1. ذكر الأمر بالتداوي إذ الله جل وعلا لم يخلق داء إلا خلق له دواء خلا شيئين-
- ذکر حکم کہ علاج کیا جائے کیونکہ اللہ جل وعلا نے کوئی بیماری نہیں بنائی سوائے اس کے کہ اس نے اس کا علاج بھی بنایا، سوائے دو چیزوں کے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6061
أَخْبَرَنَا الْفَضْلُ بْنُ الْحُبَابِ الْجُمَحِيُّ ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ بَشَّارٍ الرَّمَادِيُّ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، حَدَّثَنَا زِيَادُ بْنُ عِلاقَةَ ، سَمِعَ أُسَامَةَ بْنَ شَرِيكٍ ، يَقُولُ: شَهِدْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَالأَعْرَابُ يَسْأَلُونَهُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، هَلْ عَلَيْنَا جُنَاحٌ فِي كَذَا؟ مَرَّتَيْنِ، فَقَالَ: " عِبَادَ اللَّهِ، وَضَعَ اللَّهُ الْحَرَجَ، إِلا امْرُؤٌ اقْتَرَضَ مِنْ عِرْضِ أَخِيهِ شَيْئًا، فَذَلِكَ الَّذِي حَرِجَ"، قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَهَلْ عَلَيْنَا جُنَاحٌ أَنْ نَتَدَاوَى؟ فَقَالَ:" تَدَاوَوْا عِبَادَ اللَّهِ، فَإِنَّ اللَّهَ لَمْ يَضَعْ دَاءً إِلا وَضَعَ لَهُ دَوَاءً"، قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَمَا خَيْرُ مَا أُعْطِيَ الْعَبْدُ؟ قَالَ:" خُلُقٌ حَسَنٌ" ، قَالَ سُفْيَانُ: مَا عَلَى وَجْهِ الأَرْضِ الْيَوْمَ إِسْنَادٌ أَجْوَدُ مِنْ هَذَا.
سیدنا اسامہ بن شریک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں اس وقت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھا، جب دیہاتی آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے سوالات کر رہے تھے کہ کیا ہمیں اس کام کو کرنے میں کوئی گناہ ہو گا ایسا انہوں نے دو مرتبہ پوچھا: تھا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے اللہ کے بندو! اللہ تعالیٰ نے گناہ کو اٹھا لیا ہے ماسوائے اس شخص کے جو اپنے کسی بھائی کی عزت پر حملہ کرے، تو ایسا شخص گناہ کا مرتکب ہو گا۔ لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ ( صلی اللہ علیہ وسلم )! اگر ہم دوا استعمال کریں، تو کیا ہمیں کوئی گناہ ہو گا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے اللہ کے بندو! تم لوگ دوا استعمال کرو کیونکہ اللہ تعالیٰ نے جو بھی بیماری پیدا کی ہے اس کے لیے دوا بھی پیدا کی ہے ان لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ ( صلی اللہ علیہ وسلم ) بندے کو جو کچھ دیا گیا اس میں سے بہتر چیز کیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اچھے اخلاق۔ سفیان کہتے ہیں: آج روئے زمین پر اس سے عمدہ سند اور کوئی نہیں ہے۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ الطِّبِّ/حدیث: 6061]
تخریج الحدیث: «رقم طبعة با وزير 6029»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «غاية المرام» (292)، «صحيح أبي داود» (1759)، «المشكاة» (4532).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں