🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

5. ذكر الزجر عن تداوي المرء بما لا يحل استعماله من الأشياء كلها-
- ذکر منع کہ انسان ایسی چیزوں سے علاج کرے جن کا استعمال جائز نہیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6065
أَخْبَرَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ الْحَسَنِ الْعَطَّارُ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذِ بْنِ مُعَاذٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبِي ، قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ سِمَاكٍ ، سَمِعَ عَلْقَمَةَ بْنَ وَائِلٍ يُحَدِّثُ، عَنْ أَبِيهِ ، أَنَّهُمْ أَتَوُا النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَامَ إِلَيْهِ رَجُلٌ مِنْ خَثْعَمَ يُقَالُ لَهُ سُوَيْدُ بْنُ طَارِقٍ، فَقَالَ: إِنَّا نَصْنَعُ الْخَمْرَ، فَنَهَاهُ عَنْهَا، فَقَالَ: إِنَّمَا نَتَدَاوَى بِهَا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لَيْسَتْ بِدَوَاءٍ، إِنَّهَا دَاءٌ" .
علقمہ بن وائل اپنے والد (رضی اللہ عنہ) کا یہ بیان نقل کرتے ہیں کہ وہ لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، خثعم قبیلے سے تعلق رکھنے والا سوید بن طارق (رضی اللہ عنہ) نامی ایک شخص آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے کھڑا ہوا، اس نے عرض کی کہ ہم لوگ شراب بناتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے ایسا کرنے سے منع کر دیا، اس نے عرض کی کہ ہم دوا کے طور پر اسے استعمال کرتے ہیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ دوا نہیں ہے بلکہ یہ بیماری ہے۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ الطِّبِّ/حدیث: 6065]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 1984، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1389، 1390، 6065،وأبو داود فى (سننه) برقم: 3873، والترمذي فى (جامعه) برقم: 2046، 2046 م، والدارمي فى (مسنده) برقم: 2140، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 3500،والدارقطني فى (سننه) برقم: 4703، وأحمد فى (مسنده) برقم: 19089» «رقم طبعة با وزير 6033»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «غاية المرام» (65): م.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده حسن على شرط مسلم
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں