🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

221. باب من صفته صلى الله عليه وسلم وأخباره - ذكر البيان بأن المصطفى صلى الله عليه وسلم أكثر ما كان يستعمل الجود مما يملك في شهر رمضان أو حين يلقاه جبريل عليه السلام-
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صفات اور حالات کے بیان کا باب - ذکر بیان کہ مصطفٰی صلی اللہ علیہ وسلم اپنے مال سے سب سے زیادہ سخی رمضان میں یا جب جبریل علیہ السلام سے ملتے تھے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6370
أَخْبَرَنَا ابْنُ قُتَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى ، حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنَا يُونُسُ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، حَدَّثَنِي عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " أَجْوَدَ النَّاسِ، وَكَانَ أَجْوَدَ مَا يَكُونُ فِي شَهْرِ رَمَضَانَ وَحِينَ يَلْقَى جِبْرِيلَ، وَكَانَ جِبْرِيلُ يَلْقَاهُ فِي كُلِّ لَيْلَةٍ مِنْ رَمَضَانَ، فَيُدَارِسُهُ الْقُرْآنَ، فَلَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ يَلْقَاهُ جِبْرِيلُ أَجْوَدُ بِالْخَيْرِ مِنَ الرِّيحِ الْمُرْسَلَةِ" .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی الللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سب سے زیادہ سخی تھے اور رمضان کے مہینے میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم اور زیادہ سخی ہو جاتے تھے۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ملاقات سیدنا جبرائیل علیہ السلام سے ہوتی تھی سیدنا جبرائیل علیہ السلام روزانہ رات کے وقت آپ کی خدمت میں حاضر ہوتے تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ قرآن کا دور کیا کرتے تھے جب سیدنا جبرائیل علیہ السلام آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں (قرآن کا دور کرنے کے لئے) حاضر ہوتے تھے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت چلتی ہوئی ہوا سے بھی زیادہ سخی ہوتے تھے۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ التَّارِيخِ/حدیث: 6370]
تخریج الحدیث: «رقم طبعة با وزير 6336»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «الإرواء» (888): ق.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط مسلم
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں