صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
289. باب من صفته صلى الله عليه وسلم وأخباره - ذكر ما كان المصطفى صلى الله عليه وسلم يغض عمن أسمعه ما كره أو ارتكب منه حالة مكروه له-
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صفات اور حالات کے بیان کا باب - ذکر کہ مصطفٰی صلی اللہ علیہ وسلم اس سے نظریں پھیر لیتے جو انہیں ناپسندیدہ بات سناتا یا کوئی ناپسندیدہ حالت اختیار کرتا
حدیث نمبر: 6441
حَدَّثَنَا ابْنُ قُتَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي السَّرِيِّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: دَخَلَ رَهْطٌ مِنَ الْيَهُودِ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالُوا: السَّامُ عَلَيْكُمْ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" عَلَيْكُمْ"، قَالَتْ عَائِشَةُ: فَفَهِمْتُهَا، فَقُلْتُ: عَلَيْكُمُ السَّامُ وَاللَّعْنَةُ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَهْلا يَا عَائِشَةُ، إِِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ الرِّفْقَ فِي الأَمْرِ كُلِّهِ"، قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَلَمْ تَسْمَعْ مَا قَالُوا؟ قَالَ:" قَدْ قُلْتُ: عَلَيْكُمْ" .
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: کچھ یہودی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ انہوں نے کہا: السام علیکم (یعنی آپ کو موت آئے) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: علیکم (یعنی تمہیں بھی آئے) سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میں نے ان لوگوں کی بات سمجھ لی۔ میں نے کہا: تمہیں موت آئے اور تم پر لعنت بھی ہو۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے عائشہ! آرام سے، اللہ تعالیٰ ہر معاملے میں نرمی کو پسند کرتا ہے میں نے عرض کی: یا رسول اللہ ( صلی اللہ علیہ وسلم )! کیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سنا نہیں انہوں نے کیا کہا: ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں نے بھی علیکم کہہ دیا ہے (یعنی تمہیں بھی آئے) [صحیح ابن حبان/كِتَابُ التَّارِيخِ/حدیث: 6441]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 2935، 6024، 6030، 6256، 6395، 6401، 6927، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 2165، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 574، 1585، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 547، 6441، والترمذي فى (جامعه) برقم: 2701، والدارمي فى (مسنده) برقم: 2836، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 856، 3689، 3698، وأحمد فى (مسنده) برقم: 24724» «رقم طبعة با وزير 6407»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «الروض» (764): ق.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
حديث صحيح