🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Study in Saudi Arabia with a Fully Funded Scholarship Admission Open Join Our Whatsapp Channel For Detail
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

303. باب الحوض والشفاعة - ذكر البيان بأن الكراع الذي تقدم ذكرنا له حيث ينصب إلى الحوض يمد ماؤه من الجنة-
حوضِ کوثر اور شفاعت (سفارش) کا بیان - ذکر بیان کہ ہمارے ذکر کردہ کراع جو حوض کی طرف نصب ہوتا ہے اس کا پانی جنت سے آتا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6455
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ الْبُرْسَانِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي عَرُوبَةَ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ ، عَنْ مَعْدَانَ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ الْيَعْمُرِيِّ ، عَنْ ثَوْبَانَ ، أَنَّ نَبِيَّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " أَنَا عِنْدَ عُقْرِ حَوْضِي أَذُودُ عَنْهُ النَّاسَ، إِِنِّي لأَضْرِبُهُمْ بِعَصَايَ حَتَّى يَرْفَضَّ"، قَالَ: وَسُئِلَ نَبِيُّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ سَعَةِ الْحَوْضِ فَقَالَ:" مِثْلُ مَقَامِي هَذَا إِِلَى عَمَّانَ مَا بَيْنَهُمَا شَهْرٌ أَوْ نَحْوَ ذَلِكَ"، وَسُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ شَرَابِهِ فَقَالَ:" أَشَدُّ بَيَاضًا مِنَ اللَّبَنِ، وَأَحْلَى مِنَ الْعَسَلِ، يَنْبَعِثُ فِيهِ مِيزَابَانِ مِدَادُهُمَا الْجَنَّةُ، أَحَدُهُمَا دُرٌّ، وَالآخَرُ ذَهَبٌ" .
سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”میں اپنے حوض کے پاس کھڑا ہو کر کچھ لوگوں کو اس سے دور کروں گا، میں ان لوگوں کو اپنے عصا کے ذریعے ماروں گا تاکہ وہ لوگ پیچھے ہٹ جائیں۔“ راوی بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس حوض کی وسعت کے بارے میں دریافت کیا گیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”وہ میری (اس) جگہ سے لے کر عمان جتنا ہے، ان دونوں کے درمیان ایک ماہ کا یا اس سے قریب کا فاصلہ ہے۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس حوض کے مشروب کے بارے میں دریافت کیا گیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”وہ دودھ سے زیادہ سفید اور شہد سے زیادہ میٹھا ہو گا، اس میں دو پرنالے ہوں گے جن میں جنت سے پانی آئے گا، ان میں سے ایک موتی کا بنا ہوا ہو گا اور دوسرا سونے کا ہو گا۔“ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ التَّارِيخِ/حدیث: 6455]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 2301، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 6455، 6456، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 7467، والترمذي فى (جامعه) برقم: 2444، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 4303، وأحمد فى (مسنده) برقم: 22800» «رقم طبعة با وزير 6421»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الظلال» (706 - 710). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں