صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
332. باب المعجزات - ذكر خبر أوهم في تأويله جماعة لم يحكموا صناعة العلم-
معجزاتِ کا بیان - ذکر خبر جو اپنی تاویل میں کچھ لوگوں کو وہم میں ڈالتی ہے جو علم کی صنعت میں ماہر نہیں ہیں
حدیث نمبر: 6484
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِِسْحَاقَ بْنِ إِِبْرَاهِيمَ مَوْلَى ثَقِيفٍ، حَدَّثَنَا عُقْبَةُ بْنُ مُكْرَمٍ ، حَدَّثَنَا صَفْوَانُ بْنُ عِيسَى ، حَدَّثَنَا ابْنُ عَجْلانَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: ذَبَحْتُ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: " نَاوِلْنِي الذِّرَاعَ"، فَنَاوَلْتُهُ، ثُمَّ قَالَ:" نَاوِلْنِي الذِّرَاعَ"، فَنَاوَلْتُهُ، ثُمَّ قَالَ:" نَاوِلْنِي الذِّرَاعَ"، قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِِنَّمَا لِلشَّاةِ ذِرَاعَانِ، قَالَ:" أَمَا إِِنَّكَ لَوِ ابْتَغَيْتَهُ لَوَجَدْتَهُ" .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے (بکری) ذبح کی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دستی مجھے پکڑا دو۔“ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے پیش کی پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے دستی پکڑا دو۔“ میں نے پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے پیش کی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پھر فرمایا: ”مجھے دستی پکڑا دو۔“ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! بکری میں دو ہی دستیاں ہوتی ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اگر تم حاصل کرنا چاہتے تو اسے بھی پا لیتے۔“ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ التَّارِيخِ/حدیث: 6484]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 6484، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 6625، وأحمد فى (مسنده) برقم: 10857، والبزار فى (مسنده) برقم: 8345، 8346» «رقم طبعة با وزير 6450»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
حسن صحيح - «مختصر الشمائل» (96/ 143).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده حسن