صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
334. باب المعجزات - ذكر خبر ثان يصرح بصحة ما ذكرناه-
معجزاتِ کا بیان - ذکر دوسری خبر جو ہمارے بیان کردہ کی صحت کو واضح کرتی ہے
حدیث نمبر: 6486
أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْهَمْدَانِيُّ ، حَدَّثَنَا بُنْدَارٌ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ سَعْدِ بْنِ إِِبْرَاهِيمَ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " بَيْنَمَا رَجُلٌ رَاكِبٌ عَلَى بَقَرَةٍ، الْتَفَتَتْ إِِلَيْهِ، فَقَالَتْ: إِِنِّي لَمْ أُخْلَقْ لِهَذَا، إِِنَّمَا خُلِقْتُ لِلْحِرَاثَةِ"، قَالَ:" آمَنْتُ بِهِ أَنَا وَأَبُو بَكْرٍ، وَعُمَرُ. وَأَخَذَ الذِّئْبُ شَاةً، فَتَبِعَهَا الرَّاعِي، فَقَالَ الذِّئْبُ: مَنْ لَهَا يَوْمَ السَّبْعِ، يَوْمَ لا رَاعِيَ لَهَا غَيْرِي"، فَقَالَ: صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" آمَنْتُ بِهِ أَنَا وَأَبُو بَكْرٍ، وَعُمَرُ" ، قَالَ أَبُو سَلَمَةَ: وَمَا هُمَا يَوْمَئِذٍ فِي الْقَوْمِ.
سیدنا ابوہریره رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”ایک مرتبہ ایک شخص گائے پر سوار ہوا، تو گائے نے اس کی طرف رخ کر کے کہا:۔ مجھے اس کام کے لیے پیدا نہیں کیا گیا مجھے کھیتی باڑی کے لیے پیدا کیا گیا ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں، ابوبکر اور عمر اس بات پر یقین رکھتے ہیں۔ ایک مرتبہ ایک بھیڑیے نے ایک بکری کو پکڑ لیا۔ چرواہا اس کے پیچھے آیا۔ بھیڑیے نے کہا: درندوں کے مخصوص دن میں کون اس کا محافظ ہو گا۔ جب ان کا نگران میرے علاوہ اور کوئی نہیں ہو گا، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں، ابوبکر اور عمر اس پر ایمان رکھتے ہیں (یعنی یقین رکھتے ہیں)“ ابوسلمہ نامی راوی کہتے ہیں: اس دن یہ دونوں صاحبان حاضرین میں موجود نہیں تھے۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ التَّارِيخِ/حدیث: 6486]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 2324، 3471، 3471، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 2388، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 6485، 6486، 6903، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 8057، والترمذي فى (جامعه) برقم: 3677، 3677 م، 3695، 3695 م، وأحمد فى (مسنده) برقم: 7468» «رقم طبعة با وزير 6452»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - انظر ما قبله.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط الشيخين