سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
255. باب الْجُلُوسِ لِلْخُطْبَةِ
باب: خطبہ سننے کے لیے لوگوں کا بیٹھنا۔
حدیث نمبر: 1155
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ الْبَزَّازُ، حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ مُوسَى السِّينَانِيُّ، حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ السَّائِبِ، قَالَ: شَهِدْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْعِيدَ، فَلَمَّا قَضَى الصَّلَاةَ، قَالَ:" إِنَّا نَخْطُبُ، فَمَنْ أَحَبَّ أَنْ يَجْلِسَ لِلْخُطْبَةِ فَلْيَجْلِسْ، وَمَنْ أَحَبَّ أَنْ يَذْهَبَ فَلْيَذْهَبْ". قَالَ أَبُو دَاوُد: هَذَا مُرْسَلٌ عَنْ عَطَاءٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
عبداللہ بن سائب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ عید میں حاضر ہوا تو جب آپ نماز پڑھ چکے تو فرمایا: ”ہم خطبہ دیں گے تو جو شخص خطبہ سننے کے لیے بیٹھنا چاہے بیٹھے اور جو جانا چاہے جائے“۔ ابوداؤد کہتے ہیں: یہ مرسل ہے، عطا نے اسے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا ہے۔ [سنن ابي داود/تفرح أبواب الجمعة /حدیث: 1155]
سیدنا عبداللہ بن سائب رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاں عید میں حاضر تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم جب نماز سے فارغ ہوئے تو فرمایا: ”ہم خطبہ دیتے ہیں تو جو پسند کرے بیٹھ جائے اور جو جانا چاہے چلا جائے۔“ امام ابوداؤد رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ”یہ حدیث (مرفوع صحیح نہیں، بلکہ) مرسل ہے اور عطاء نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کیا ہے۔“ [سنن ابي داود/تفرح أبواب الجمعة /حدیث: 1155]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن النسائی/العیدین 14 (1572)، سنن ابن ماجہ/إقامة 159 (1290)، (تحفة الأشراف: 5315) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده حسن
أخرجه النسائي (1572 وسنده حسن) ابن جريج عن عطاء بن أبي رباح قوي
أخرجه النسائي (1572 وسنده حسن) ابن جريج عن عطاء بن أبي رباح قوي