🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

7. ذكر البيان بأن أبا بكر رضي الله عنه كان من أمن الناس على رسول الله صلى الله عليه وسلم بماله ونفسه-
- ذکر بیان کہ ابو بکر رضی اللہ عنہ لوگوں میں سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے اپنے مال اور جان سے سب سے زیادہ امانت دار تھے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6860
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ ، حَدَّثَنَا أَبِي ، قَالَ: سَمِعْتُ يَعْلَى بْنَ حَكِيمٍ يُحَدِّثُ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَرَجَ فِي مَرَضِهِ الَّذِي مَاتَ فِيهِ عَاصِبًا رَأْسَهُ، فَجَلَسَ عَلَى الْمِنْبَرِ، فَحَمِدَ اللَّهَ وَأَثْنَى عَلَيْهِ، ثُمَّ قَالَ:" إِِنَّهُ لَيْسَ مِنَ النَّاسِ أَحَدٌ أَمَنَّ عَلَيَّ بِنَفْسِهِ وَمَالِهِ مِنِ ابْنِ أَبِي قُحَافَةَ، وَلَوْ كُنْتُ مُتَّخِذًا مِنَ النَّاسِ خَلِيلا لاتَّخَذْتُ أَبَا بَكْرٍ، وَلَكِنْ خُلَّةُ الإِِسْلامِ، سُدُّوا عَنِّي كُلَّ خَوْخَةٍ فِي الْمَسْجِدِ غَيْرَ خَوْخَةِ أَبِي بَكْرٍ" ، قَالَ أَبُو حَاتِمٍ: قَوْلُهُ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" سُدُّوا عَنِّي كُلَّ خَوْخَةٍ فِي الْمَسْجِدِ غَيْرَ خَوْخَةِ أَبِي بَكْرٍ" فِيهِ دَلِيلٌ عَلَى أَنَّ الْخَلِيفَةَ بَعْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ أَبُو بَكْرٍ، إِِذِ الْمُصْطَفَى صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَسَمَ عَنِ النَّاسِ كُلِّهِمْ أَطْمَاعَهُمْ فِي أَنْ يَكُونُوا خُلَفَاءَ بَعْدَهُ غَيْرَ أَبِي بَكْرٍ بِقَوْلِهِ: سُدُّوا عَنِّي كُلَّ خَوْخَةٍ فِي الْمَسْجِدِ غَيْرَ خَوْخَةِ أَبِي بَكْرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا جس بیماری کے دوران انتقال ہوا، اس بیماری کے دوران آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے سر پر پٹی لپیٹ کر (مسجد میں) تشریف لائے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم منبر پر تشریف فرما ہوئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ تعالیٰ کی حمد و ثنا بیان کرنے کے بعد ارشاد فرمایا: لوگوں میں سے کسی بھی شخص نے اپنی جان اور مال کے حوالے سے ابن ابی قحافہ سے زیادہ میرے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیا، اگر میں نے لوگوں میں سے کسی کو خلیل بنانا ہوتا تو ابوبکر کو بنا لیتا، البتہ اسلام کی دوستی (باقی ہے)، تم لوگ مسجد میں موجود ہر دروازہ بند کر دو، صرف ابوبکر (کے داخلے کا مخصوص) دروازہ (کھلا رہنے دیا جائے)۔ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان: تم لوگ مسجد کے ہر دروازے کو بند کر دو، صرف ابوبکر کا دروازہ کھلا رہنے دیا جائے، اس میں اس بات کی دلیل موجود ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد (مسلمانوں کے) خلیفہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ ہوں گے، کیونکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو تمام لوگوں کے حوالے سے یہ اندازہ تھا کہ وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد خلیفہ ہونے کے خواہش مند ہو سکتے ہیں، صرف سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے بارے میں (یہ اندازہ تھا کہ وہ اس بات کے خواہشمند نہیں ہوں گے) تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرما دیا: تم مسجد میں داخلے کا ہر دروازہ بند کر دو، صرف ابوبکر کے داخلے کا مخصوص دروازہ (بند نہ کرو)۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ إِخْبَارِهِ ﷺ عَنْ مَنَاقِبِ الصَّحَابَةِ رِجَالِهِمْ وَنِسَائِهِمْ بِذِكْرِ أَسْمَائِهِمْ رِضْوَانُ اللَّهِ عَلَيْهِمْ أَجْمَعِينَ/حدیث: 6860]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 467، 3656، 3657، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 6860، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 8048، والدارمي فى (مسنده) برقم: 2953، وأحمد فى (مسنده) برقم: 2471» «رقم طبعة با وزير 6821»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «الصحيحة» (2214)، «الضعيفة» تحت الحديث (2084): خ.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط البخاري
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں