🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Study in Saudi Arabia with a Fully Funded Scholarship Admission Open Join Our Whatsapp Channel For Detail
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

127. ذكر الزبير بن العوام بن خويلد رضوان الله عليه وقد فعل-
- ذکر زبیر بن عوام بن خویلد رضی اللہ عنہ اور اس پر اللہ کی رحمت، اور یہ ہوا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6982
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِِسْحَاقَ بْنِ إِِبْرَاهِيمَ مَوْلَى ثَقِيفٍ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ خِرَاشٍ ، حَدَّثَنَا عَتِيقُ بْنُ يَعْقُوبَ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، حَدَّثَنِي الزُّبَيْرُ بْنُ خُبَيْبِ بْنِ ثَابِتِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الزُّبَيْرِ لأَبِيهِ : يَا أَبَتِ، حَدِّثْنِي عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى أُحَدِّثَ عَنْكَ، فَإِِنَّ كُلَّ أَبْنَاءِ الصَّحَابَةِ يُحَدِّثُ عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: يَا بُنَيَّ، مَا مِنْ أَحَدٍ صَحِبَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِصُحْبَةٍ إِِلا وَقَدْ صَحِبْتُهُ مِثْلَهَا أَوْ أَفْضَلَ، وَلَقَدْ عَلِمْتَ يَا بُنَيَّ أَنَّ أُمَّكَ أَسْمَاءَ بِنْتَ أَبِي بَكْرٍ كَانَتْ تَحْتِي، وَلَقَدْ عَلِمْتَ أَنَّ عَائِشَةَ بِنْتَ أَبِي بَكْرٍ خَالَتُكَ، وَلَقَدْ عَلِمْتَ أَنَّ أُمِّي صَفِيَّةُ بِنْتُ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ، وَأَنَّ أَخْوَالِي حَمْزَةُ بْنُ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ وَأَبُو طَالِبٍ وَالْعَبَّاسُ، وَأَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ابْنُ خَالِي، وَلَقَدْ عَلِمْتَ أَنَّ عَمَّتِي خَدِيجَةُ بِنْتُ خُوَيْلِدٍ وَكَانَتْ تَحْتَهُ، وَأَنَّ ابْنَتَهَا فَاطِمَةُ بِنْتُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَلَقَدْ عَلِمْتَ أَنَّ أُمَّهُ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ آمِنَةُ بِنْتُ وَهْبِ بْنِ عَبْدِ مَنَافِ بْنِ زُهْرَةَ، وَأَنَّ أُمَّ صَفِيَّةَ وَحَمْزَةَ هَالَةُ بِنْتُ وَهْبِ بْنِ عَبْدِ مَنَافِ بْنِ زُهْرَةَ، وَلَقَدْ صَحِبْتُهُ بِأَحْسَنَ صُحْبَةٍ وَالْحَمْدُ لِلَّهِ، وَلَقَدْ سَمِعْتُهُ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: " مَنْ قَالَ عَلَيَّ مَا لَمْ أَقُلْ فَلْيَتَبَوَّأْ مَقْعَدَهُ مِنَ النَّارِ" .
ہشام بن عروہ اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں کہ سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما نے اپنے والد سے کہا: اے ابا جان! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے مجھے کوئی حدیث بیان کیجیے تاکہ میں وہ آپ کے حوالے سے روایت کر سکوں، کیونکہ تمام صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے بچے اپنے والد کے حوالے سے حدیث بیان کرتے ہیں۔ تو انہوں نے فرمایا: اے میرے بیٹے! جو بھی شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت میں رہا ہے، میں بھی اس کی مانند یا اس سے زیادہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ رہا ہوں۔ اے میرے بیٹے! تم یہ بات جانتے ہو کہ تمہاری والدہ سیدہ اسماء بنت ابوبکر رضی اللہ عنہما میری بیوی تھیں اور تم یہ بات بھی جانتے ہو کہ سیدہ عائشہ بنت ابوبکر رضی اللہ عنہما تمہاری خالہ ہیں اور تم یہ بات بھی جانتے ہو کہ میری والدہ سیدہ صفیہ بنت عبدالمطلب رضی اللہ عنہا ہیں (جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی پھوپھی ہیں) اور میرے ماموں سیدنا حمزہ بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ، جناب ابوطالب اور سیدنا عباس رضی اللہ عنہ ہیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم میرے ماموں زاد بھی ہیں؛ تم یہ بات بھی جانتے ہو کہ سیدہ خدیجہ بنت خویلد رضی اللہ عنہا میری پھوپھی تھیں، وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اہلیہ تھیں اور سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا کی صاحب زادی سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا ہیں، جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی صاحب زادی ہیں اور تم یہ بات بھی جانتے ہو کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی والدہ سیدہ آمنہ بنت وہب رضی اللہ عنہا ہیں، جبکہ (میری والدہ) سیدہ صفیہ رضی اللہ عنہا اور (میرے ماموں) سیدنا حمزہ رضی اللہ عنہ کی والدہ ہالہ بنت وہب ہیں (جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی سگی خالہ ہیں)، تو میں «اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ» اللہ تعالیٰ کا شکر ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ اچھی طرح سے رہا ہوں؛ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بات ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: جو شخص میری طرف ایسی بات منسوب کرے جو میں نے نہ کہی ہو وہ جہنم میں اپنے مخصوص ٹھکانے تک پہنچنے کے لیے تیار رہے۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ إِخْبَارِهِ ﷺ عَنْ مَنَاقِبِ الصَّحَابَةِ رِجَالِهِمْ وَنِسَائِهِمْ بِذِكْرِ أَسْمَائِهِمْ رِضْوَانُ اللَّهِ عَلَيْهِمْ أَجْمَعِينَ/حدیث: 6982]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 107، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 6982، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 5603، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 5881، وأبو داود فى (سننه) برقم: 3651، والدارمي فى (مسنده) برقم: 239، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 36، وأحمد فى (مسنده) برقم: 1430» «رقم طبعة با وزير 6943»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
ضعيف إلا المرفوع - «الصحيحة» (310).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
حديث صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں