🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

266. ذكر عمرو بن العاص السهمي رضي الله عنه - ذكر البيان بأن حذيفة كان صاحب سر المصطفى صلى الله عليه وسلم-
ذکر عمرو بن العاص سہمی رضی اللہ عنہ کا - ذکر اس بیان کا کہ حذیفہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے رازدار تھے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7127
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الطَّالَقَانِيُّ ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ، عَنْ مُغِيرَةَ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، قَالَ:" أَتَى عَلْقَمَةُ الشَّامَ، فَدَخَلَ الْمَسْجِدَ، فَصَلَّى فِيهِ، ثُمَّ مَالَ إِلَى حَلْقَةٍ، فَجَلَسَ فِيهَا، قَالَ: فَجَاءَ رَجُلٌ، فَجَلَسَ إِلَى جَنْبِي، فَقُلْتُ: الْحَمْدُ لِلَّهِ، إِنِّي لأَرْجُو أَنْ يَكُونَ اللَّهُ قَدِ اسْتَجَابَ دَعْوَتِي، قَالَ: وَذَلِكَ الرَّجُلُ أَبُو الدَّرْدَاءِ ، فَقَالَ: وَمَا ذَاكَ؟ فَقَالَ عَلْقَمَةُ: دَعَوْتُ اللَّهَ أَنْ يَرْزُقَنِيَ جَلِيسًا صَالِحًا، فَأَرْجُو أَنْ تَكُونَ أَنْتَ، فَقَالَ: مَنْ أَنْتَ؟ قُلْتُ: مِنْ أَهْلِ الْكُوفَةِ، أَوْ مِنْ أَهْلِ الْعِرَاقِ، ثُمَّ مِنْ أَهْلِ الْكُوفَةِ، فَقَالَ أَبُو الدَّرْدَاءِ: أَلَمْ يَكُنْ فِيكُمْ صَاحِبُ السِّرِّ الَّذِي لا يَعْلَمُهُ غَيْرُهُ أَحَدٌ يَعْنِي: حُذَيْفَةَ قَالَ: ثُمَّ قَالَ: أَتَحْفَظُ كَمَا كَانَ عَبْدُ اللَّهِ يَقْرَأُ؟ قُلْتُ: نَعَمْ، قَالَ: وَاللَّيْلِ إِذَا يَغْشَى وَالنَّهَارِ إِذَا تَجَلَّى، قَالَ عَلْقَمَةُ: فَقُلْتُ: وَالذَّكَرِ وَالأُنْثَى، فَقَالَ أَبُو الدَّرْدَاءِ: وَاللَّهِ الَّذِي لا إِلَهَ إِلا هُوَ، هَكَذَا أَقْرَأَنِيهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ فِيهِ إِلَى فِيَّ، فَمَا زَالَ هَؤُلاءِ حَتَّى كَادُوا يَرُدُّونَنِي عَنْهَا" ، قَالَ الشَّيْخُ أَبُو حَاتِمٍ: إِلَى هَاهُنَا حُلَفَاءُ قُرَيْشٍ، وَإِنَّا نَذْكُرُ بَعْدُ هَؤُلاءِ الأَنْصَارَ، مَنْ هَاجَرَ مِنْهُمْ، وَمَنْ لَمْ يُهَاجِرْ إِنْ قَضَى اللَّهُ ذَلِكَ وَشَاءَهُ.
ابراہیم بیان کرتے ہیں: علقمہ شام گئے انہوں نے وہاں نماز ادا کی پھر وہ ایک حلقے کی طرف بڑھ گئے اور اس میں بیٹھ گئے۔ وہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص آیا اور میرے پہلو میں بیٹھ گیا میں نے کہا: الحمدللہ مجھے یہ امید ہے کہ اللہ تعالیٰ نے میری دعا کو مستجاب کر لیا ہے۔ وہ بیان کرتے ہیں: وہ شخص سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ تھے۔ انہوں نے دریافت کیا: وہ کیسے۔ علقمہ نے جواب دیا: میں نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی تھی کہ وہ مجھے کوئی نیک ہم نشین عطا کرے، تو مجھے یہ امید ہے کہ وہ آپ ہی ہوں گے۔ اس نے دریافت کیا: تم کون ہو؟ میں نے کہا: میں اہل کوفہ (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں:) اہل عراق سے تعلق رکھتا ہوں اور پھر اہل کوفہ سے تعلق رکھتا ہوں، تو سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ نے فرمایا: کیا تمہارے درمیان نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے وہ خاص راز دار نہیں ہیں کہ اس راز کو ان کے علاوہ کوئی اور نہیں جانتا تھا، ان کی مراد سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ تھے، پھر انہوں نے دریافت کیا: کیا تمہیں یہ بات یاد ہے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کس طرح تلاوت کرتے تھے؟ میں نے جواب دیا: جی ہاں پھر انہوں نے پڑھا (یعنی یہ سورۃ پڑھی)
«وَالَّيْلِ إِذَا يَغْشٰى وَ النَّهَارِ إِذَا تَجَلّٰى»
علقمہ کہتے ہیں: تو میں نے پڑھا «الذكر والأنثى» تو سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اس ذات کی قسم جس کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی مجھے اپنی زبانی یہ سورۃ انہی الفاظ میں سے سکھائی تھی لیکن یہ لوگ مسلسل میری اس بات کو مسترد کرتے ہیں۔
امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) یہاں تک قریش کے حلیفوں کا ذکر تھا اب ہم اس کے بعد انصار کا ذکر کریں گے ان میں سے جن لوگوں نے ہجرت کی اور جنہوں نے ہجرت نہیں کی (سب کا ذکر ہو گا) اگر اللہ تعالیٰ نے فیصلہ دیا اور یہ چاہا۔
[صحیح ابن حبان/كِتَابُ إِخْبَارِهِ ﷺ عَنْ مَنَاقِبِ الصَّحَابَةِ رِجَالِهِمْ وَنِسَائِهِمْ بِذِكْرِ أَسْمَائِهِمْ رِضْوَانُ اللَّهِ عَلَيْهِمْ أَجْمَعِينَ/حدیث: 7127]
تخریج الحدیث: «رقم طبعة با وزير 7083»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - مضى (6296). تنبيه!! رقم (6296) = (6330) من «طبعة المؤسسة». - مدخل بيانات الشاملة -.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں