🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

303. ذكر عمرو بن العاص السهمي رضي الله عنه - ذكر البيان بأن عبد الله بن سلام عاشر من يدخل الجنة-
ذکر عمرو بن العاص سہمی رضی اللہ عنہ کا - ذکر اس بیان کا کہ عبد اللہ بن سلام دسویں شخص ہیں جو جنت میں داخل ہوں گے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7165
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ قُتَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى ، حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنِي مُعَاوِيَةُ بْنُ صَالِحٍ ، عَنْ رَبِيعَةَ بْنِ يَزِيدَ ، عَنْ أَبِي إِدْرِيسَ الْخَوْلانِيِّ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ عَمِيرَةَ ، أَنَّ مُعَاذَ بْنَ جَبَلٍ لَمَّا حَضَرَتْهُ الْوَفَاةُ، قَالُوا: يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ، أَوْصِنَا، قَالَ: أَجْلِسُونِي، ثُمّ قَالَ: وَالإِيمَانَ مَظَانَّهُمَا، مَنِ الْتَمَسَهُمَا وَجَدَهُمَا، أَوَ الْعِلْمُ وَالإِيمَانُ مَكَانَهُمَا، مَنِ الْتَمَسَهُمَا وَجَدَهُمَا، فَالْتَمِسُوا الْعِلْمَ عِنْدَ أَرْبَعَةٍ: عِنْدَ عُوَيْمِرٍ أَبِي الدَّرْدَاءِ، وَعِنْدَ سَلْمَانَ الْفَارِسِيِّ، وَعِنْدَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ، وَعِنْدَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَلامٍ الَّذِي كَانَ يَهُودِيًّا فَأَسْلَمَ، فَإِنِّي سمعت رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ:" إِنَّهُ عَاشِرُ عَشْرَةٍ فِي الْجَنَّةِ ".
یزید بن عمیرہ بیان کرتے ہیں: جب سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کا آخری وقت قریب آیا، تو لوگوں نے کہا: اے ابوعبدالرحمن آپ ہمیں تلقین کیجئے۔ انہوں نے فرمایا: تم لوگ مجھے بٹھا دو پھر انہوں نے ارشاد فرمایا: عمل اور ایمان کا ماخذ ایک ہی ہے، جو شخص ان دونوں کو تلاش کرے گا وہ ان دونوں کو پا لے گا۔ علم اور ایمان کا مخصوص مقام ہے، جو شخص ان دونوں کو طلب کرے گا وہ ان دونوں کو پا لے گا، تم لوگ علم کو چار آدمیوں کے پاس تلاش کرو، ابودرداء کے پاس، سلمان فارسی کے پاس، عبداللہ بن مسعود کے پاس اور عبداللہ بن سلام کے پاس، جو پہلے یہودی تھے پھر مسلمان ہو گئے۔ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بات ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: یہ دس آدمیوں میں سے وہ دسواں شخص ہے جو جنتی ہیں۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ إِخْبَارِهِ ﷺ عَنْ مَنَاقِبِ الصَّحَابَةِ رِجَالِهِمْ وَنِسَائِهِمْ بِذِكْرِ أَسْمَائِهِمْ رِضْوَانُ اللَّهِ عَلَيْهِمْ أَجْمَعِينَ/حدیث: 7165]
تخریج الحدیث: «رقم طبعة با وزير 7121»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «المشكاة» (6231).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده قوي
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں