🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

506. باب إخباره صلى الله عليه وسلم عن البعث وأحوال الناس في ذلك اليوم - ذكر الإخبار بأن المرء في القيامة يتقي في النار عن وجهه نعوذ بالله منها بالصدقة وإن قلت منه في الدنيا-
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خبر کے بارے میں کہ قیامت کے دن دوبارہ اٹھائے جانے اور اس دن لوگوں کے حالات کیسے ہوں گے - ذکر اس خبر کا کہ قیامت میں انسان اپنے چہرے کو آگ سے بچائے گا، ہم اللہ سے اس سے پناہ مانگتے ہیں، دنیا میں صدقہ سے خواہ وہ تھوڑا ہی ہو
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7373
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ بِسْطَامٍ بِالْبَصْرَةِ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ ، عَنْ خَيْثَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَا مِنْكُمْ مِنْ رَجُلٍ، إِلا سَيُكَلِّمُهُ اللَّهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ لَيْسَ بَيْنَهُ وَبَيْنَهُ تُرْجُمَانٌ، ثُمَّ يَنْظُرُ أَيْمَنَ مِنْهُ، فَلا يَرَى شَيْئًا قَدَّمَهُ، ثُمَّ يَنْظُرُ أَيْسَرَ مِنْهُ، فَلا يَرَى شَيْئًا قَدَّمَهُ، ثُمَّ يَنْظُرُ تِلْقَاءَ وَجْهِهِ، فَتَسْتَقْبِلُهُ النَّارُ"، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ:" فَمَنِ اسْتَطَاعَ مِنْكُمْ أَنْ يَقِيَ وَجْهَهُ النَّارَ، وَلَوْ بِشِقِّ تَمْرَةٍ فَلْيَفْعَلْ" ، قَالَ أَبُو حَاتِمٍ: سَمِعَ هَذَا الْخَبَرَ الأَعْمَشُ، عَنْ خَيْثَمَةَ، وَسَمِعَهُ عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ، عَنْ خَيْثَمَةَ، رَوَى هَذَا الْخَبَرَ أَبُو مُعَاوِيَةَ، وَهُوَ مِنْ أَعْلَمِ النَّاسِ بِحَدِيثِ الأَعْمَشِ بَعْدَ الثَّوْرِيِّ، وَكَذَلِكَ وَكِيعٌ فِي وَصْلِهِ، عَنِ الأَعْمَشِ، عَنْ خَيْثَمَةَ، رَوَى قُطْبَةُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، وَجَرِيرُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ، عَنِ الأَعْمَشِ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ، عَنْ خَيْثَمَةَ فَالطَّرِيقَانِ جَمِيعًا صَحِيحَانِ.
سیدنا عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم میں سے ہر ایک شخص کے ساتھ اللہ تعالیٰ قیامت کے دن کلام کرے گا، اور اس شخص کے اور اللہ تعالیٰ کے درمیان کوئی ترجمان نہیں ہوگا، پھر وہ آدمی اپنے دائیں طرف دیکھے گا تو اسے کوئی ایسی چیز نظر نہیں آئے گی جو اس نے آگے بھیجی ہو (یعنی کوئی نیک کام کیا ہو)، پھر وہ اپنے بائیں طرف دیکھے گا تو اسے کوئی چیز نظر نہیں آئے گی جو اس نے آگے بھیجی ہو، پھر وہ اپنے سامنے دیکھے گا تو اس کے سامنے آگ ہوگی۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں: تم میں سے جو شخص اپنے چہرے کو آگ سے بچا سکتا ہو (اسے بچانے کی بھرپور کوشش کرے) خواہ وہ کھجور کے نصف حصے کے ذریعے ایسا کرے۔ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) یہ روایت اعمش نے خیثمہ سے سنی ہے۔ انہوں نے یہ روایت عمرو بن مرہ کے حوالے سے بھی خیثمہ سے سنی ہے، یہ روایت ابومعاویہ نے نقل کی ہے اور وہ اعمش کی روایات کے بارے میں ثوری کے بعد سب سے زیادہ علم رکھنے والے شخص ہیں۔ اسی طرح وکیع نے بھی اسے موصول روایت کے طور پر اعمش کے حوالے سے خیثمہ سے نقل کیا ہے۔ قطبہ بن عبدالعزیز اور جریر بن عبدالحمید نے یہ روایت اعمش کے حوالے سے عمرو بن مرہ کے حوالے سے خیثمہ سے نقل کی ہے، تو اس کے دونوں طرق مستند ہیں۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ إِخْبَارِهِ ﷺ عَنْ مَنَاقِبِ الصَّحَابَةِ رِجَالِهِمْ وَنِسَائِهِمْ بِذِكْرِ أَسْمَائِهِمْ رِضْوَانُ اللَّهِ عَلَيْهِمْ أَجْمَعِينَ/حدیث: 7373]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1413، 1417، 3595، 6023، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1016، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2428، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 473، 666، 2804، 3311، 6246، 6679، 7206، 7365، 7373، 7374، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 8677، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 2551، والترمذي فى (جامعه) برقم: 2415 م، 2953 م 2، 2954، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 185، 1843، وسعيد بن منصور فى (سننه) ترقيم الدرالسلفية برقم:، 179، والدارقطني فى (سننه) برقم: 2437، 2438، 2439، 2463، وأحمد فى (مسنده) برقم: 18535» «رقم طبعة با وزير 7329»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «ظلال الجنة» (606)، «صحيح الترغيب» (853)، «مشكلة الفقر» (115).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط الشيخين
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں