🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

519. باب وصف الجنة وأهلها - ذكر الإخبار عن وصف بناء الجنة التي أعدها الله جل وعلا لأوليائه وأهل طاعته-
جنت اور اس کے رہنے والوں کی صفَت کا بیان - ذکر اس خبر کا کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے اولیاء اور مطیع بندوں کے لیے جنت کے بناؤ کی کیفیت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7387
أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ سِنَانٍ الطَّائِيُّ بِمَنْبِجٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا فَرَحُ بْنُ رَوَاحَةَ الْمَنْبِجِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ مُعَاوِيَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا سَعْدٌ الطَّائِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو الْمُدِلَّةِ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ مَوْلَى أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ، أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ ، يَقُولُ: قُلْنَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّا إِذَا كُنَّا عِنْدَكَ رَقَّتْ قُلُوبَنَا، وَكُنَّا مِنْ أَهْلِ الآخِرَةِ، وَإِذَا فَارَقْنَاكَ أَعْجَبَتْنَا الدُّنْيَا، وَشَمَمْنَا النِّسَاءَ وَالأَوْلادَ، فَقَالَ: " لَوْ تَكُونُونَ عَلَى كُلِّ حَالٍ عَلَى الْحَالِ الَّذِي أَنْتُمْ عَلَيْهِ عِنْدِي لَصَافَحَتْكُمُ الْمَلائِكَةُ بِأَكُفِّكُمْ، وَلَوْ أَنَّكُمْ فِي بُيُوتِكُمْ، وَلَوْ لَمْ تُذْنِبُوا لَجَاءَ اللَّهُ بِقَوْمٍ يُذْنِبُونَ كَيْ يَغْفِرَ لَهُمْ" . قَالَ: قَالَ: قُلْنَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، حَدِّثْنَا عَنِ الْجَنَّةِ مَا بِنَاؤُهَا؟ قَالَ:" لَبِنَةٌ مِنْ ذَهَبٍ، وَلَبِنَةٌ مِنْ فِضَّةٍ، وَمِلاطُهَا الْمِسْكُ الأَذْفَرُ، وَحَصْبَاؤُهَا اللُّؤْلُؤُ أَوِ الْيَاقُوتُ، وَتُرَابُهَا الزَّعْفَرَانُ، مَنْ يَدْخُلْهَا يَنْعَمْ فَلا يَبْؤُسُ، وَيَخْلُدْ لا يَمُوتُ، لا تَبْلَى ثِيَابُهُ، وَلا يَفْنَى شَبَابُهُ . ثَلاثَةٌ لا تُرَدُّ دَعْوَتُهُمُ: الإِمَامُ الْعَادِلُ، وَالصَّائِمُ حِينَ يُفْطِرُ، وَدَعْوَةُ الْمَظْلُومِ تُحْمَلُ عَلَى الْغَمَامِ، وَتُفْتَحُ لَهَا أَبْوَابُ السَّمَاوَاتِ، وَيَقُولُ الرَّبُّ: وَعِزَّتِي لأَنْصُرَنَّكِ وَلَوْ بَعْدَ حِينٍ" .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، ہم نے عرض کی: یا رسول اللہ! جب ہم آپ کی خدمت میں حاضر ہوتے ہیں تو ہمارے دل نرم ہو جاتے ہیں اور ہمیں آخرت کی فکر ہو جاتی ہے، لیکن جب ہم آپ سے جدا ہوتے ہیں تو ہمیں دنیا اچھی لگنے لگتی ہے اور ہم اپنے بیوی بچوں میں گم ہو جاتے ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر تم مستقل اسی حالت میں رہو جو تمہاری حالت اس وقت ہوتی ہے جب تم میرے پاس ہوتے ہو، تو فرشتے اپنے ہاتھوں سے تمہارے ساتھ مصافحہ کرنے لگیں، اور اگر تم اپنے گھروں میں رہنے کے دوران گناہ نہ کرو، تو اللہ تعالیٰ ان لوگوں کو لے آئے گا جو گناہ کریں تاکہ اللہ تعالیٰ ان لوگوں کی مغفرت کرے۔ راوی کہتے ہیں: ہم نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ ہمیں جنت اور اس کی بناوٹ کے بارے میں بتائیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس کی ایک اینٹ سونے کی ہے اور ایک اینٹ چاندی کی ہے، اس کا گارا «الْمِسْكُ الْأَذْفَرُ» مشک اذفر کا ہے، اس کی کنکریاں موتیوں اور یاقوت کی ہیں، اس کی مٹی زعفران ہے، جو شخص اس میں داخل ہو گا وہ ہمیشہ نعمتوں میں رہے گا، کبھی پریشان نہیں ہو گا، ہمیشہ زندہ رہے گا، اسے کبھی موت نہیں آئے گی، اس کے کپڑے کبھی پرانے نہیں ہوں گے اور اس کی جوانی ختم نہیں ہو گی۔ تین لوگ ایسے ہیں جن کی دعا مسترد نہیں ہوتی: عادل حکمران، روزہ دار شخص جب افطاری کرتا ہے اور مظلوم شخص جس کی دعا بادلوں سے اوپر چلی جاتی ہے، اس کے لیے آسمان کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں اور پروردگار یہ فرماتا ہے: «وَعِزَّتِي لَأَنْصُرَنَّكَ وَلَوْ بَعْدَ حِينٍ» مجھے اپنی عزت کی قسم! میں تمہاری مدد ضرور کروں گا خواہ کچھ عرصے کے بعد کروں۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ إِخْبَارِهِ ﷺ عَنْ مَنَاقِبِ الصَّحَابَةِ رِجَالِهِمْ وَنِسَائِهِمْ بِذِكْرِ أَسْمَائِهِمْ رِضْوَانُ اللَّهِ عَلَيْهِمْ أَجْمَعِينَ/حدیث: 7387]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 2749، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1901، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 874، 3428، 7387، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 7717، والترمذي فى (جامعه) برقم: 2526، 3598، والدارمي فى (مسنده) برقم: 2863، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1752، 4248، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 6484، وأحمد فى (مسنده) برقم: 8158، والحميدي فى (مسنده) برقم: 1184» «رقم طبعة با وزير 7344»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح دون قوله: «ثلاثة لا ترد ... » - «الموارد» (2621).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
حديث صحيح بشواهده
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں