🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

526. باب وصف الجنة وأهلها - ذكر الإخبار بأن الجنة كأنها حفت بالمكاره التي إذا لم يصبر المرء عليها في الدنيا لا يكاد يتمكن من الجنان في العقبى-
جنت اور اس کے رہنے والوں کی صفَت کا بیان - ذکر اس خبر کا کہ جنت گویا مکروہات سے گھری ہوئی ہے، اگر انسان دنیا میں ان پر صبر نہ کرے تو وہ آخرت میں جنت تک مشکل سے پہنچے گا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7394
أَخْبَرَنَا أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو نَصْرٍ التَّمَّارُ ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَمَّا خَلَقَ اللَّهُ الْجَنَّةَ، قَالَ: يَا جِبْرِيلُ، اذْهَبْ فَانْظُرْ إِلَيْهَا، فَذَهَبَ فَنَظَرَ، فَقَالَ: يَا رَبِّ، وَعِزَّتِكَ لا يَسْمَعُ بِهَا أَحَدٌ إِلا دَخَلَهَا، فَحَفَّهَا بِالْمَكَارِهِ، ثُمَّ قَالَ: اذْهَبْ فَانْظُرْ إِلَيْهَا، فَذَهَبَ فَنَظَرَ إِلَيْهَا، فَقَالَ: يَا رَبِّ، لَقَدْ خَشِيتُ أَنْ لا يَدْخُلُهَا أَحَدٌ، فَلَمَّا خَلَقَ اللَّهُ النَّارَ، قَالَ: يَا جِبْرِيلُ، اذْهَبْ فَانْظُرْ إِلَيْهَا، فَذَهَبَ فَنَظَرَ إِلَيْهَا، فَقَالَ: يَا رَبِّ، وَعِزَّتِكَ لا يَسْمَعُ بِهَا أَحَدٌ فَيَدْخُلُهَا، فَحَفَّهَا بِالشَّهَوَاتِ، ثُمَّ قَالَ: اذْهَبْ فَانْظُرْ إِلَيْهَا، فَذَهَبَ فَنَظَرَ إِلَيْهَا، فَقَالَ: يَا رَبِّ، وَعِزَّتِكَ لَقَدْ خَشِيتُ أَنْ لا يَبْقَى أَحَدٌ إِلا دَخَلَهَا" .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جب اللہ تعالیٰ نے جنت کو پیدا کیا تو فرمایا: اے جبرائیل جاؤ اور اس کا جائزہ لو۔ وہ گئے اور انہوں نے اس کا جائزہ لیا، تو عرض کی: اے میرے پروردگار! تیری عزت کی قسم اس کے بارے میں جو بھی سنے گا وہ اس میں ضرور داخل ہو گا۔ پھر اللہ تعالیٰ نے اسے ناپسندیدہ چیزوں کے ذریعے ڈھانپ دیا۔ پھر فرمایا تم جاؤ اور اس کا جائزہ لو۔ وہ گئے اور انہوں نے اس کا جائزہ لیا تو عرض کی: اے میرے پروردگار! اب مجھے یہ اندیشہ ہے کوئی بھی اس میں داخل نہیں ہو گا (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں) جب اللہ تعالیٰ نے جہنم کو پیدا کیا تو فرمایا: اے جبرائیل! جاؤ اور اس کا جائزہ لو۔ وہ گئے اور انہوں نے اس کا جائزہ لیا تو عرض کی: اے میرے پروردگار! تیری عزت کی قسم اس کے بارے میں جو بھی سنے گا وہ اس میں داخل نہیں ہو گا۔ پھر پروردگار نے اسے پسندیدہ چیزوں کے ذریعے ڈھانپ دیا پھر فرمایا تم جاؤ اور اس کا جائزہ لو۔ وہ گئے اور انہوں نے اس کا جائزہ لیا تو عرض کی: اے میرے پروردگار! تیری عزت کی قسم مجھے یہ اندیشہ ہے کہ ہر شخص اس میں داخل ہو گا۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ إِخْبَارِهِ ﷺ عَنْ مَنَاقِبِ الصَّحَابَةِ رِجَالِهِمْ وَنِسَائِهِمْ بِذِكْرِ أَسْمَائِهِمْ رِضْوَانُ اللَّهِ عَلَيْهِمْ أَجْمَعِينَ/حدیث: 7394]
تخریج الحدیث: «رقم طبعة با وزير 7351»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
حسن صحيح - «تخريج التنكيل» (2/ 177)، «تخريج الطحاوية» (416)، «المشكاة» (5696).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں