🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Study in Saudi Arabia with a Fully Funded Scholarship Admission Open Join Our Whatsapp Channel For Detail
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

567. باب وصف الجنة وأهلها - ذكر الإخبار بأن في الجنة لا يكون تباغض ولا اختلاف بين أهلها فيما فضل بعضهم على بعض من أنواع الكرامات-
جنت اور اس کے رہنے والوں کی صفَت کا بیان - ذکر اس خبر کا کہ جنت میں اس کے اہل کے درمیان نہ بغض ہوگا اور نہ اختلاف، خواہ بعض کو دوسروں پر کچھ کرامات میں فضیلت دی گئی ہو
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7436
أَخْبَرَنَا ابْنُ قُتَيْبَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي السَّرِيِّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ، عَنْ هَمَّامِ بْنِ مُنَبِّهٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَوَّلُ زُمْرَةٍ تَلِجُ الْجَنَّةَ صُوَرُهُمْ عَلَى صُورَةِ الْقَمَرِ لَيْلَةَ الْبَدْرِ، لا يَبْصُقُونَ فِيهَا، وَلا يَمْتَخِطُونَ فِيهَا، وَلا يَتَغَوَّطُونَ فِيهَا، آنِيَتُهُمْ، وَأَمْشَاطُهُمْ، مِنَ الذَّهَبِ وَالْفِضَّةِ، وَمَجَامِرُهُمُ الأَلُوَّةُ، وَلِكُلِّ وَاحِدٍ مِنْهُمْ زَوْجَتَانِ يُرَى مُخُّ سُوقِهِمَا مِنْ وَرَاءِ اللَّحْمِ، لا اخْتِلافَ بَيْنَهُمْ، وَلا تَبَاغُضَ، قُلُوبُهُمْ عَلَى قَلْبٍ وَاحِدٍ يُسَبِّحُونَ اللَّهَ بَكْرَةً وَعَشِيًّا" .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جنت میں داخل ہونے والے سب سے پہلے گروہ کی شکلیں چودھویں رات کے چاند کی مانند ہوں گی، وہ لوگ جنت میں تھوکیں گے نہیں، بلغم نہیں نکالیں گے، پاخانہ نہیں کریں گے۔ ان کے برتن اور کنگھیاں سونے اور چاندی سے بنی ہوئی ہوں گی، ان کی انگیٹھیوں میں عود سلگے گا، ان میں سے ہر شخص کی دو بیویاں ہوں گی جن کی پنڈلی کا مغز گوشت کے اندر سے بھی نظر آئے گا۔ ان لوگوں کے درمیان آپس میں کوئی اختلاف نہیں ہوگا، ان کے دلوں میں ایک دوسرے کے لیے بغض نہیں ہوگا اور ان سب کے دلوں کی حیثیت ایک جیسی ہوگی۔ وہ صبح و شام اللہ کی پاکی بیان کریں گے۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ إِخْبَارِهِ ﷺ عَنْ مَنَاقِبِ الصَّحَابَةِ رِجَالِهِمْ وَنِسَائِهِمْ بِذِكْرِ أَسْمَائِهِمْ رِضْوَانُ اللَّهِ عَلَيْهِمْ أَجْمَعِينَ/حدیث: 7436]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 3245، 3246، 3254، 3327، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 216، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 7244، 7420، 7436، 7437، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 5042، والترمذي فى (جامعه) برقم: 2537، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 4333، 4333 م، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 20547، وأحمد فى (مسنده) برقم: 7273» «رقم طبعة با وزير 7393»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الصحيحة» (3519): ق. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط حديث صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں