🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند امام شافعی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند الشافعی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1819)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

1. بَابُ مَا فَرَضَ مِنْ صَدَقَةٍ وَعُقُولٍ فَإِنَّمَا نَزَلَ بِهِ الْوَحْيُ
صدقہ اور دیت کے ان فرائض کا جن کے متعلق وحی نازل ہوئی کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 661
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنِي مُسْلِمٌ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، قَالَ: قَالَ لِي ابْنُ طَاوُسٍ: عِنْدَ أَبِي كِتَابٌ مِنَ الْعُقُولِ نَزَلَ بِهِ الْوَحْيُ، وَمَا فَرَضَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنَ الْعُقُولِ وَالصَّدَقَةِ فَإِنَّمَا نَزَلَ بِهِ الْوَحْيُ.  
ابن جریح رحمہ اللہ بیان فرماتے ہیں کہ مجھ سے ابن طاؤس نے کہا کہ میرے باپ کے پاس ایک کتاب ہے جس میں ان دیتوں کا ذکر ہے جس پر وحی نازل ہوئی۔ اور جو بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دیتوں اور زکوٰۃ سے فرض کیا ہے اس پر وحی نازل ہوئی ہے۔ [مسند امام شافعی/كِتَابُ الزَّكَاةِ/حدیث: 661]
تخریج الحدیث: «مرسل: اخرجه البيهقي في المعرفة السنن والآثار (224) . وعبد الرزاق (17201).»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 662
أَخْبَرَنَا مُسْلِمُ بْنُ خَالِدٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنِ ابْنِ طَاوُسٍ، عَنْ أَبِيهِ: إِنَّ عِنْدَهُ كِتَابًا مِنَ الْعُقُولِ نَزَلَ بِهِ الْوَحْيُ، وَمَا فَرَضَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ صَدَقَةٍ وَعُقُولٍ فَإِنَّمَا نَزَلَ بِهِ الْوَحْيُ، وَقِيلَ: لَمْ يَسُنَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ شَيْئًا قَطُّ إِلَّا بِوَحْيٍ مِنَ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ فَمِنَ الْوَحْيِ مَا يُتْلَى وَمِنْهُ مَا يَكُونُ وَحْيًا إِلَى رَسُولِهِ فَيَسْتَنُّ بِهِ.  أَخْرَجَ الْأَوَّلَ مِنْ كِتَابِ الزَّكَاةِ، وَالثَّانِيَ مِنْ كِتَابِ إِبْطَالِ الِاسْتِحْسَانِ.
طاؤس رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ ان کے پاس دیتوں سے متعلق ایک کتاب ہے جن پر وحی نازل ہوئی ہے۔ اور جو بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے صدقہ فرض کیا یا دیت فرض کی اس پر وحی نازل ہوئی۔ اور کہا گیا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی بھی کوئی عمل اللہ کی وحی کے بغیر نہیں کیا، ایک تو وحی وہ ہے جس کی تلاوت ہوتی ہے اور دوسری وحی وہ ہے جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف ہوتی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس پر عمل کرتے۔ [مسند امام شافعی/كِتَابُ الزَّكَاةِ/حدیث: 662]
تخریج الحدیث: «مرسل: اخرجه البيهقي في المعرفة السنن والآثار (224) . وعبد الرزاق (17201).»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں