🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند امام شافعی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند الشافعی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1819)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

7. بَابٌ فِي النَّفَقَاتِ
نفقات کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1209
أَخْبَرَنَا الرَّبِيعُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا أَنَسُ بْنُ عِيَاضٍ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَنَّهَا حَدَّثَتْهُ: أَنَّ هِنْدَ أُمَّ مُعَاوِيَةَ جَاءَتْ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ أَبَا سُفْيَانَ رَجُلٌ شَحِيحٌ، وَإِنَّهُ لَا يُعْطِينِي مَا يَكْفِينِي وَوَلَدِي إِلَّا مَا أَخَذْتُ مِنْهُ سِرًّا وَهُوَ لَا يَعْلَمُ، فَهَلْ عَلَيَّ فِي ذَلِكَ مِنْ شَيْءٍ؟ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"خُذِي مَا يَكْفِيكِ وَوَلَدَكِ بِالْمَعْرُوفِ".
عائشہ رضی اللہ عنہا نے بیان فرمایا کہ ہند رضی اللہ عنہا نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئیں اور عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! ابوسفیان (میرا خاوند) بخیل آدمی ہے۔ مجھے اتنا خرچہ نہیں دیتا جو میرے اور میرے بچوں کے لیے کافی ہو۔ ہاں اگر میں ان کی لاعلمی میں ان کے مال سے کچھ لے لوں، کیا مجھ پر اس کا کوئی گناہ تو نہیں؟“ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اچھے طریقے سے اتنا لے سکتی ہو جو تمہارے اور تمہارے بچوں کے لیے کافی ہو“۔ [مسند امام شافعی/كِتَابُ عِشْرَةِ النِّسَاءِ وَالإِيلَاءِ وَالخُلْعِ/حدیث: 1209]
تخریج الحدیث: «اخرجه البخاري، النفقات، باب نفقة المرأة اذا غاب عنها زوجها ونفقة الولد (5359) ومسلم، الأقضية، باب قضية هند (1714).» ‏‏‏‏

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1210
أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، أَنَّ هِنْدَ بِنْتَ عُتْبَةَ أَتَتِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ أَبَا سُفْيَانَ رَجُلٌ شَحِيحٌ وَلَيْسَ لِي مِنْهُ إِلَّا مَا يُدْخِلُ عَلَيَّ. فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"خُذِي مَا يَكْفِيكِ وَوَلَدَكِ بِالْمَعْرُوفِ".
عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ہند بنت عتبہ رضی اللہ عنہا نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئی اور عرض کی: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! ابوسفیان بخیل آدمی ہے اور میرے پاس وہی خرچہ ہوتا ہے جو وہ مجھے دیتا ہے (جو ناکافی ہے)“۔ تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دستور کے موافق اتنا خرچہ اس کے مال سے لے لے جو تیرے اور تیرے بچوں کے لیے کافی ہو“۔ [مسند امام شافعی/كِتَابُ عِشْرَةِ النِّسَاءِ وَالإِيلَاءِ وَالخُلْعِ/حدیث: 1210]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخارى البيوع، باب من أجرى امر الامصار على ما يتعارفون ...... الخ (2211).»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1211
أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَجْلَانَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، عِنْدِي دِينَارٌ، قَالَ:"أَنْفِقْهُ عَلَى نَفْسِكَ". قَالَ: عِنْدِي آخَرُ. قَالَ:"أَنْفِقْهُ عَلَى وَلَدِكَ". قَالَ: عِنْدِي آخَرُ. قَالَ:"أَنْفِقْهُ عَلَى أَهْلِكَ"، قَالَ: عِنْدِي آخَرُ. قَالَ:"أَنْفِقْهُ عَلَى خَادِمِكَ". قَالَ: عِنْدِي آخَرُ. قَالَ:"أَنْتَ أَعْلَمُ". قَالَ سَعِيدٌ: ثُمَّ يَقُولُ أَبُو هُرَيْرَةَ إِذَا حَدَّثَ بِهَذَا الْحَدِيثِ: يَقُولُ وَلَدُكَ: أَنْفِقْ عَلَيَّ إِلَى مَنْ تَكِلُنِي؟ تَقُولُ زَوْجَتُكَ: أَنْفِقْ عَلَيَّ أَوْ طَلِّقْنِي، يَقُولُ خَادِمُكَ: أَنْفِقْ عَلَيَّ أَوْ بِعْنِي.
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور کہا: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! میرے پاس ایک دینار ہے“۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس کو اپنے آپ پر خرچ کر“۔ اس نے کہا: ”میرے پاس ایک اور ہے“۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس کو اپنی اولاد پر خرچ کر“۔ اس نے کہا: ”میرے پاس ایک اور ہے“۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس کو اپنے گھر والوں پر خرچ کر“۔ اس نے کہا: ”میرے پاس ایک اور ہے“۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے اپنے خادم پر خرچ کر“۔ اس نے کہا: ”میرے پاس ایک اور ہے“۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو بہتر جانتا ہے کہ اسے کہاں خرچ کرنا ہے“۔ سعید نے کہا کہ جب ابوہریرہ رضی اللہ عنہ یہ حدیث بیان کرتے تو فرماتے: ”تیرا بیٹا کہتا ہے کہ مجھ پر خرچ کرو یا کسی اور کے سپرد کر دو تیری بیوی کہتی ہے مجھ پر خرچ کر یا مجھے طلاق دے دے اور تیرا خادم کہتا ہے کہ مجھ پر خرچ کر یا مجھے بیچ دو“۔ [مسند امام شافعی/كِتَابُ عِشْرَةِ النِّسَاءِ وَالإِيلَاءِ وَالخُلْعِ/حدیث: 1211]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابوداؤد، الزكاة، باب فى صلة الرحم (1691) والنسائى الزكاة، تفسير ذلك (2536) وصححه ابن خزيمة (2436) . والحاكم 1 / 415 - وابن حبان، وكلام ابي هريرة رواه البخاری، النفقات، باب وجوب النفقة على الاهل والعيال (5355).» ‏‏‏‏

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1212
أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ، قَالَ: سَأَلْتُ سَعِيدَ بْنَ الْمُسَيِّبِ عَنِ الرَّجُلِ لَا [ ص: 82 ] يَجِدُ مَا يُنْفِقُ عَلَى امْرَأَتِهِ قَالَ: يُفَرَّقُ بَيْنَهُمَا. قَالَ أَبُو الزِّنَادِ: قُلْتُ سُنَّةٌ، فَقَالَ سَعِيدٌ: سُنَّةٌ. قَالَ الشَّافِعِيُّ: وَالَّذِي يُشْبِهُ قَوْلَ سَعِيدٍ: سُنَّةٌ، أَنْ تَكُونَ سُنَّةَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
ابوالزناد سے روایت ہے، کہتے ہیں: میں نے سعید بن مسیب سے ایسے آدمی کے بارے میں پوچھا جس کے پاس بیوی پر خرچ کرنے کے لیے مال نہ ہو، تو انہوں نے کہا: ”دونوں کے درمیان علیحدگی کرا دی جائے گی“۔ ابوالزناد نے پوچھا: ”کیا یہ سنت ہے؟“ سعید نے کہا: ”ہاں، سنت ہے“۔ امام شافعی رحمہ اللہ نے فرمایا: سعید کی بات سنت ہے، سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت ہے۔ [مسند امام شافعی/كِتَابُ عِشْرَةِ النِّسَاءِ وَالإِيلَاءِ وَالخُلْعِ/حدیث: 1212]
تخریج الحدیث: «صحيح موقوفاً: اخرجه البيهقى 7/ 469 - وفى المعرفة السنن والآثار له (4750)- والدار قطني: 3/ 297 - وعبد الرزاق (12356) وابن ابي شيبة (19006).» ‏‏‏‏

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1213
أَخْبَرَنَا مُسْلِمُ بْنُ خَالِدٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ: أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ كَتَبَ إِلَى أُمَرَاءِ الْأَجْنَادِ فِي رِجَالٍ غَابُوا عَنْ نِسَائِهِمْ فَأَمَرُوهُمْ أَنْ يَأْخُذُوهُمْ بِأَنْ يُنْفِقُوا أَوْ يُطَلِّقُوا، فَإِنْ طَلَّقُوا بَعَثُوا بِنَفَقَةِ مَا حَبَسُوا. أَخْرَجَ الْأَوَّلَ مِنْ كِتَابِ عِشْرَةِ النِّسَاءِ وَإِلَى آخِرِ الْخَامِسِ مِنْ كِتَابِ أَحْكَامِ الْقُرْآنِ، وَهِيَ أَوَّلُ مَا فِيهِ.
ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے لشکروں کے امیروں کے نام خط لکھا ان آدمیوں کے متعلق جو (گھروں سے) غائب اپنی عورتوں کے پاس نہیں ہیں۔ اور انہیں حکم دیا کہ وہ ان کا اس بات پر مواخذہ کریں کہ وہ یا تو ان کو نفقہ دیں یا طلاق دے دیں۔ اور اگر وہ طلاق دیں تو جتنی دیر ان کو خرچہ نہیں دیا وہ بھی ساتھ دیں۔ [مسند امام شافعی/كِتَابُ عِشْرَةِ النِّسَاءِ وَالإِيلَاءِ وَالخُلْعِ/حدیث: 1213]
تخریج الحدیث: «صحيح موقوفاً: اخرجه البيهقي: 7/ 469 - وفى المعرفة السنن والآثار له (4748) - وعبدالرزاق (12346) . و ابن ابی شیبة (19013).»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں