🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند امام شافعی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند الشافعی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1819)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

10. بَابُ مَنْ تَزَوَّجَ مُطَلَّقَتَهُ بَعْدَ مَا تَزَوَّجَتْ غَيْرَهُ فَهِيَ عِنْدَهُ
جس نے اپنی مطلقہ سے اس کے دوسرے شوہر سے نکاح کر لینے کے بعد دوبارہ نکاح کیا تو وہ اس کے پاس بقیہ طلاقوں پر ہی رہے گی کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1276
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ وَعُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ وَسُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ: أَنَّهُمْ سَمِعُوا أَبَا هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يَقُولُ: سَأَلْتُ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنْ رَجُلٍ مِنْ أَهْلِ الْبَحْرَيْنِ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ تَطْلِيقَةً أَوْ تَطْلِيقَتَيْنِ ثُمَّ انْقَضَتْ عِدَّتُهَا، فَتَزَوَّجَهَا رَجُلٌ غَيْرُهُ ثُمَّ طَلَّقَهَا أَوْ مَاتَ عَنْهَا ثُمَّ تَزَوَّجَهَا زَوْجُهَا الْأَوَّلُ؟ قَالَ: هِيَ عِنْدَهُ مَا بَقِيَ. أَخْرَجَهُ مِنْ كِتَابِ الرَّجْعَةِ.
حمید بن عبد الرحمن بن عوف، عبید اللہ بن عبد اللہ بن عتبہ اور سلیمان بن یسار سے روایت ہے کہ انہوں نے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کو فرماتے سنا کہ میں نے عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے اہل بحرین کے اس آدمی سے متعلق پوچھا جس نے اپنی بیوی کو ایک یا دو طلاقیں دیں پھر اس کی عدت ختم ہوگئی، تو اس کے ساتھ ایک دوسرے آدمی نے نکاح کر لیا، پھر اس نے بھی اسے طلاق دے دی یا وہ فوت ہو گیا، پھر دوبارہ اس عورت سے پہلے خاوند نے نکاح کر لیا، تو عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اب اس خاوند کو بقیہ (طلاق) کا اختیار ہوگا۔“ [مسند امام شافعی/كِتَابُ الطَّلَاقِ/حدیث: 1276]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح أخرجه البيهقي: 353/7 365 - وفى المعرفة السنن والآثار له (4492)- وابن أبي شيبة (18371) وعبد الرزاق (11149)- (11153).»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں