🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند امام شافعی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند الشافعی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1819)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

4. بَابُ عَرْضِ التَّوْبَةِ وَمَنْ أَدْخَلَتْ عَلَى قَوْمٍ مَنْ لَيْسَ مِنْهُمْ
توبہ پیش کرنے، کسی قوم میں ایسے شخص کو شامل کرنے جو ان میں سے نہ ہو اور اپنی اولاد کا انکار کرنے کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1344
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ عُمَرَ، يَقُولُ: فَرَّقَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَيْنَ أَخَوَيْ بَنِي الْعَجْلَانِ، وَقَالَ هَكَذَا بِإِصْبَعَيْهِ الْمُسَبِّحَةِ وَالْوُسْطَى فَفَرَّقَهُمَا الْوُسْطَى وَالَّتِي تَلِيهَا، يَعْنِي الْمُسَبِّحَةَ، وَقَالَ:"اللَّهُ يَعْلَمُ أَنَّ أَحَدَكُمَا كَاذِبٌ فَهَلْ مِنْكُمَا تَائِبٌ".
ابن عمر رضی اللہ عنہ بیان فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بنی عجلان کے دو میاں بیوی کے درمیان علیحدگی کرا دی، اور اس طرح کیا کہ اپنی شہادت اور درمیان والی انگلیوں کو ملایا پھر علیحدہ کر کے اشارہ سے بات سمجھائی۔ اور فرمایا: ”اللہ تعالیٰ جانتا ہے کہ تم دونوں میں سے ایک جھوٹا ہے، پھر کیا تم میں سے کوئی توبہ کرتا ہے؟“ [مسند امام شافعی/كِتَابُ اللِّعَانِ/حدیث: 1344]
تخریج الحدیث: «انظر الحديث السابق برقم (1344).»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1345
أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ الْهَادِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يُونُسَ، أَنَّهُ سَمِعَ الْمَقْبُرِيَّ يُحَدِّثُ الْقُرَظِيَّ، قَالَ الْمَقْبُرِيُّ: حَدَّثَنِي أَبُو هُرَيْرَةَ: أَنَّهُ سَمِعَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: لَمَّا نَزَلَتْ آيَةُ الْمُلَاعَنَةِ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"أَيُّمَا امْرَأَةٍ أَدْخَلَتْ عَلَى قَوْمٍ مَنْ لَيْسَ مِنْهُمْ، فَلَيْسَتْ مِنَ اللَّهِ فِي شَيْءٍ، وَلَمْ يُدْخِلْهَا اللَّهُ جَنَّتَهُ. وَأَيُّمَا رَجُلٍ جَحَدَ وَلَدَهُ وَهُوَ يَنْظُرُ إِلَيْهِ، احْتَجَبَ اللَّهُ تَعَالَى مِنْهُ، وَفَضَحَهُ عَلَى رُءُوسِ الْخَلَائِقِ فِي الْأَوَّلِينَ وَالْآخِرِينَ". أَخْرَجَ الْحَدِيثَيْنِ مِنْ كِتَابِ الظِّهَارِ وَاللِّعَانِ.
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا، جب لعان کی آیات نازل ہوئیں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس عورت نے کسی قوم میں کسی کو داخل کر دیا جو ان میں سے نہیں ہے (یعنی زنا کی اولاد پیدا کی) تو اس عورت کے لیے اللہ کی طرف سے کچھ خیر نہیں ہے اور نہ ہی اللہ اسے جنت میں داخل کریں گے، اور جس آدمی نے اپنے بچے کا انکار کر دیا باوجود اس کے کہ وہ اس کی طرف دیکھتا ہے، تو اللہ تعالیٰ اس سے پردہ فرما لیں گے اور اسے پہلوں اور پچھلوں تمام لوگوں کے سامنے رسوا کریں گے۔“ [مسند امام شافعی/كِتَابُ اللِّعَانِ/حدیث: 1345]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابوداؤد،الطلاق، باب التغليظ في الانتفاء (2263) والنسائي الطلاق، باب التغليظ في الإنتفاء من الولد (3511) - وصححه الحاكم: 2/ 202، 203 - وابن الحبان.»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں