🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
مسند امام شافعی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند الشافعی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1819)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

28. بَابُ تَحْرِيمِ بَيْعِ الْخَمْرِ
شراب کی فروخت کی حرمت کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1461
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ، عَنِ ابْنِ وَعْلَةَ الْمِصْرِيِّ: أَنَّهُ سَأَلَ ابْنَ عَبَّاسٍ عَمَّا يُعْصَرُ مِنَ الْعِنَبِ، فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: أَهْدَى رَجُلٌ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَاوِيَةَ خَمْرٍ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"أَمَا عَلِمْتَ أَنَّ اللَّهَ حَرَّمَهَا؟". فَقَالَ: لَا، فَسَارَّ إِنْسَانًا إِلَى جَنْبِهِ. فَقَالَ:"بِمَ سَارَرْتَهُ"؟ فَقَالَ: أَمَرْتُهُ بِبَيْعِهَا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"إِنَّ الَّذِي حَرَّمَ شُرْبَهَا حَرَّمَ بَيْعَهَا". فَفَتَحَ الْمَزَادَتَيْنِ حَتَّى ذَهَبَ مَا فِيهِمَا.
ابن وعله المصری سے روایت ہے کہ انہوں نے ابن عباس رضی اللہ عنہ سے انگوروں سے نچوڑی جانے والی شراب کے متعلق پوچھا تو ابن عباس رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ایک آدمی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو شراب کا ایک مشکیزہ ہدیہ دیا تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا تجھے معلوم نہیں کہ اللہ تعالیٰ نے اسے حرام کر دیا ہے؟ اس آدمی نے کہا: نہیں۔ پھر اس نے اپنے پہلو میں بیٹھے ایک آدمی سے سرگوشی کی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تو نے اس سے کیا سرگوشی کی؟ تو اس نے کہا: میں نے اسے اس کو بیچنے کا کہا ہے۔ یہ سن کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے اس کا پینا حرام کیا ہے اس نے اس کا بیچنا بھی حرام کیا ہے۔ پھر اس نے دونوں مشکیزے کھول دیے یہاں تک کہ وہ خالی ہو گئے (یعنی شراب بہا کر ضائع کر دی)۔ [مسند امام شافعی/كِتَابُ البُيُوعِ/حدیث: 1461]
تخریج الحدیث: «اخرجه مسلم المساقاة، باب تحريم بيع الخمر، (1579).»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1462
أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، عَنْ طَاوُسٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: بَلَغَ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَجُلًا بَاعَ خَمْرًا. فَقَالَ: قَاتَلَ اللَّهُ فُلَانًا بَاعَ الْخَمْرَ، أَمَا عَلِمَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:"قَاتَلَ اللَّهُ يَهُودَ حُرِّمَتْ عَلَيْهِمُ الشُّحُومُ فَجَمَلُوهَا فَبَاعُوهَا".
ابن عباس رضی اللہ عنہما نے بیان فرمایا کہ عمر رضی اللہ عنہ کو معلوم ہوا کہ ایک آدمی نے شراب بیچی ہے تو انہوں نے فرمایا: اللہ تعالیٰ اسے تباہ و برباد کرے، کیا اسے معلوم نہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ یہود کو تباہ کرے کہ ان پر چربی حرام کی گئی تو انہوں نے اسے پگھلا کر بیچا۔ [مسند امام شافعی/كِتَابُ البُيُوعِ/حدیث: 1462]
تخریج الحدیث: «اخرجه البخاري، البيوع، باب لا يذاب شحم الميتة ولا يباع ودكه (2223).»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1463
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ: أَنَّ رِجَالًا مِنْ أَهْلِ الْعِرَاقِ، قَالُوا: إِنَّا نَبْتَاعُ مِنْ تَمْرِ النَّخْلِ وَالْعِنَبِ، فَنَعْصِرُهُ خَمْرًا فَنَبِيعُهَا. فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ: إِنِّي أُشْهِدُ اللَّهَ عَلَيْكُمْ وَمَلَائِكَتَهُ وَمَنْ يَسْمَعُ مِنَ الْجِنِّ وَالْإِنْسِ أَنِّي لَا آمُرُكُمْ بِبَيْعِهَا وَلَا تَبْتَاعُوهَا وَلَا تَعْصِرُوهَا وَلَا تَسْقُوهَا؛ فَإِنَّهُ رِجْسٌ مِنْ عَمَلِ الشَّيْطَانِ. أَخْرَجَ الثَّلَاثَةَ الْأَحَادِيثَ مِنْ كِتَابِ الْأَشْرِبَةِ.
ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ عراقیوں میں سے کچھ لوگوں نے کہا، ہم کھجوروں اور انگوروں کو خریدیں گے پھر شراب نچوڑ کر اسے بیچیں گے۔ تو عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: میں اللہ کو اور اس کے فرشتوں کو اور انسانوں، جنوں میں سے جو کوئی بھی سن رہا ہے اسے تمہارے اوپر گواہ بتاتا ہوں کہ نہ میں تمہیں یہ بیچنے کا حکم دیتا ہوں نہ خریدنے کا نہ نچوڑنے کا اور نہ ہی پلانے کا، کیونکہ یہ گندگی شیطانی عمل ہے۔ [مسند امام شافعی/كِتَابُ البُيُوعِ/حدیث: 1463]
تخریج الحدیث: «اسناده صحیح اخرجه البيهقي: 286/8 - وفي المعرفة السنن والآثار له (5107).» ‏‏‏‏

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں