مسند الشافعی سے متعلقہ
6. بَابُ الْمُصَابِ مِنْ نِسَاءِ الْمُشْرِكِينَ وَذَرارِيهِمْ
مشرکین کی عورتوں اور ان کے بچوں میں سے جو ہاتھ لگیں ان کا بیان۔
حدیث نمبر: 1736
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنِي الصَّعْبُ بْنُ جَثَّامَةَ، أَنَّهُ سَمِعَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سُئِلَ عَنْ أَهْلِ الدَّارِ مِنَ الْمُشْرِكِينَ يَبِيتُونَ فَيُصَابُ مِنْ نِسَائِهِمْ وَذَرَارِيهِمْ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"هُمْ مِنْهُمْ" وَزَادَ عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ: هُمْ مِنْ آبَائِهِمْ.
ابن عباس رضی اللہ عنہما نے بیان فرمایا کہ مجھے صعب بن جثامہ رضی اللہ عنہ نے بتایا کہ انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا گیا کہ مشرکین کے گھر والوں کا کیا حکم ہے جبکہ ان پر شب خون مارا جاتا ہے تو چھوٹے بچے اور عورتیں بھی اس کی زد میں آجاتے ہیں؟ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ انہیں میں سے ہیں۔“ عمرو بن دینار نے زہری سے یہ الفاظ زیادہ بیان کیے کہ ”وہ اپنے باپ دادوں میں سے ہیں۔“ (یعنی اسی نسل سے تعلق رکھتے ہیں۔) [مسند الشافعی/كِتَابُ الجِهَادِ وَقَسْمِ الغَنَائِمِ/حدیث: 1736]
تخریج الحدیث: «اخرجه البخارى الجهاد والسير باب اهل الدار يبتون فيصاب الولدان والذارى (3012)، (3013). ومسلم، الجهاد، باب جواز قتل النساء والصبيان في البيات من غير عمد (1745).»
حدیث نمبر: 1737
أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ، يَعْنِي: ابْنَ عَبْدِ اللَّهِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنِ الصَّعْبِ بْنِ جَثَّامَةَ اللَّيْثِيِّ: أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سُئِلَ عَنْ أَهْلِ الدَّارِ مِنَ الْمُشْرِكِينَ يَبِيتُونَ فَيُصَابُ مِنْ نِسَائِهِمْ وَأَبْنَائِهِمْ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"هُمْ مِنْهُمْ"، وَرُبَّمَا قَالَ سُفْيَانُ فِي الْحَدِيثِ:"هُمْ مِنْ آبَائِهِمْ". أَخْرَجَ الْأَوَّلَ مِنْ كِتَابِ الرِّسَالَةِ وَالثَّانِيَ مِنْ كِتَابِ قِتَالِ الْمُشْرِكِينَ.
صعب بن جثامہ اللیثی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا گیا کہ مشرکین کے گھر والوں کا کیا حکم ہے جبکہ ان پر شب خون مارا جاتا ہے تو چھوٹے بچے اور عورتیں بھی اس کی زد میں آجاتے ہیں؟ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”وہ انہیں میں سے ہیں۔“ بعض اوقات سفیان رحمہ اللہ نے حدیث میں یہ الفاظ بیان کیے ہیں کہ ”وہ اپنے آباء میں سے ہیں۔“ [مسند الشافعی/كِتَابُ الجِهَادِ وَقَسْمِ الغَنَائِمِ/حدیث: 1737]
تخریج الحدیث: «انظر الحديث السابق برقم: (1736).»