🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
السنن المأثورة - الإمام الشافعي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن الشافعی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (648)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

52. (بَابُ أَحْكَامِ الصَّلَاةِ وَالْإِمَامَةِ عَلَى السُّنَّةِ)
(سنت کے مطابق نماز اور امامت کے قواعد)
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 73
أَنْبَأَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ عَبْدِ الْمَجِيدِ الثَّقَفِيُّ، عَنْ أَيُّوبَ السَّخْتِيَانِيِّ، قَالَ: قَالَ أَبُو قِلابَةَ الْجَرْمِيُّ حَدَّثَنَا مَالِكُ بْنُ الْحُوَيْرِثِ أَبُو سُلَيْمَانَ، قَالَ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي أُنَاسٍ وَنَحْنُ شَبَبَةٌ مُتَقَارِبُونَ فَأَقَمْنَا عِنْدَهُ عِشْرِينَ لَيْلَةً فَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَحِيمًا فَلَمَّا ظَنَّ أَنَّا قَدِ اشْتَهَيْنَا أَهْلِينَا وَاشْتَقْنَا سَأَلَنَا عَمَّنْ تَرَكْنَا بَعْدَنَا فَأَخْبَرْنَاهُ، فَقَالَ:" ارْجِعُوا إِلَى أَهْلِيكُمْ فَأَقِيمُوا فِيهِمْ وَعَلِّمُوهُمْ وَأْمُرُوهُمْ"، وَذَكَرَ أَشْيَاءَ أَحْفَظُهَا وَلا أَحْفَظُهَا:" وَصَلُّوا كَمَا رَأَيْتُمُونِي أُصَلِّي فَإِذَا حَضَرَتِ الصَّلاةُ فَلْيُؤَذِّنْ لَكُمْ أَحَدُكُمْ وَلْيَؤُمَّكُمْ أَكْبَرُكُمْ".
سیدنا مالک بن حویرث رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس اپنے قبیلے کے لوگوں میں آیا، ہم ہم عمر نوجوان تھے، ہم نے بیس راتیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس قیام کیا (دین سیکھا)۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بڑے رحم دل اور نرم مزاج تھے، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو محسوس ہوا کہ ہمیں گھر یاد آ رہا ہے تو ہم سے گھر والوں کے بارے میں پوچھا، ہم نے اہل و عیال کا بتایا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اپنے اہل و عیال میں واپس جاؤ، ان میں رہ کر انہیں دین سکھاؤ اور دین کا حکم کرو۔ چند اشیاء (دینی امور) کا انہوں نے ذکر کیا کچھ یاد ہیں اور بعض یاد نہیں، اور فرمایا: نماز اس طریقے سے پڑھو جیسے مجھے پڑھتے دیکھتے ہو۔ جب نماز کا وقت ہو جائے تو تم میں سے ایک اذان دے اور جو بڑا ہو وہ جماعت کرائے۔ [السنن المأثورة - الإمام الشافعي/بَابُ مَا جَاءَ فِي صَلَاةِ الْخَوْفِ/حدیث: 73]
تخریج الحدیث: «صحیح بخاری، الاذان، باب الاذان للمسافر، رقم: 631، مسلم، المساجد ومواضع الصلاة، باب من احق بالامامة، رقم: 674.»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں