🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
السنن المأثورة - الإمام الشافعي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن الشافعی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (648)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

67. (بَابُ حُكْمِ سُجُودِ التِّلَاوَةِ فِي سُورَةِ صٓ)
(سورہ ص میں سجدہ تلاوت کا حکم)
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 94
أَنْبَأَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ بَهْدَلَةَ، عَنْ بَكْرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْمُزَنِيِّ، قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: رَأَيْتُ كَأَنَّ رَجُلا يَكْتُبُ الْقُرْآنَ فَلَمَّا مَرَّ بِالسَّجْدَةِ الَّتِي فِي ص سَجَدَتْ شَجَرَةٌ، فَقَالَتِ: اللَّهُمَّ أَعْطِنِي بِهَا أَجْرًا وَاحْطُطْ بِهَا وِزْرًا أَوْ أَحْدِثْ بِهَا شُكْرًا. فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" فَنَحْنُ أَحَقُّ بِالسُّجُودِ مِنَ الشَّجَرَةِ" فَسَجَدَهَا وَأَمَرَ بِالسُّجُودِ فِيهَا.
بکر بن عبد اللہ رحمہ اللہ کہتے ہیں ایک آدمی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس حاضر ہوا اور کہا کہ میں نے (خواب میں) ایک بندہ دیکھا جو قرآن لکھ رہا تھا، جب سورۃ ص کے سجدے پر پہنچا تو پاس درخت تھا جو سجدے میں گر گیا اور درخت نے کہا: اے اللہ! اس کے بدلے تو میرے لیے اجر لکھ دے اور میرا بوجھ مٹا دے، اور اس کو سجدہ شکر بنا دے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ خواب سن کر فرمایا: ہم درخت سے زیادہ سجدہ کرنے کے حقدار ہیں۔ پس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سجدہ کیا اور اس سورت میں سجدہ کا حکم بھی دیا۔ [السنن المأثورة - الإمام الشافعي/بَابُ مَا جَاءَ فِي الصَّلَاةِ عَلَى الرَّاحِلَةِ/حدیث: 94]
تخریج الحدیث: «السنن الكبرى للبيهقي: 320/2، مستدرك حاكم: 432/2 وقال الذهبي على شرط مسلم، مجمع الزوائد للهيثمي: 284/2 وقال رواه احمد ورجاله رجال الصحيح، السلسلة الصحيحة للالباني: 472/6.»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں