السنن المأثورة - الإمام الشافعي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
161. (بَابُ أَحْكَامِ تَصْرِيَةِ الْبَهَائِمِ)
(جانور کا دودھ روکنے کے احکام)
حدیث نمبر: 257
عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ، عَنِ الأَعْرَجِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" وَلا تُصَرُّوا الإِبِلَ وَلا الْغَنَمَ لِلْبَيْعِ فَمَنِ ابْتَاعَهَا بَعْدَ ذَلِكَ فَهُوَ بِخَيْرِ النَّظَرَيْنِ بَعْدَ أَنْ يَحْلِبَهَا إِنْ رَضِيَهَا أَمْسَكَهَا وَإِنْ سَخِطَهَا رَدَّهَا وَصَاعًا مِنْ تَمْرٍ".
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اونٹنی یا بکری کو فروخت کرنے کے لیے دودھ تھن میں نہ روکو جس نے ایسا جانور خریدا تو دودھ نکال لینے کے بعد اسے دو باتوں کا اختیار ہے اگر اس بیع سے راضی ہے تو روک لے اگر ناراض ہے تو جانور واپس کر دے اور ساتھ ایک صاع کھجور بھی دے۔“ [السنن المأثورة - الإمام الشافعي/بَابُ فِي الْبُيُوعِ/حدیث: 257]
تخریج الحدیث: «سنن نسائی، البيوع، باب النهي عن المصراة، رقم: 4487 وقال الالباني: صحيح، مسند الحمیدی: 446/2، رقم: 1028»