🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
السنن المأثورة - الإمام الشافعي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن الشافعی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (648)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

216. (بَابُ الِاعْتِكَافِ وَتَحَرِّي لَيْلَةِ الْقَدْرِ)
(اعتکاف اور تلاش لیلۃ القدر)
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 352
أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْهَادِ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُجَاوِرُ فِي رَمَضَانَ الْعَشْرَ الَّتِي وَسَطُ الشَّهْرِ فَإِذَا كَانَ حِينَ يُمْسِي مِنْ عِشْرِينَ لَيْلَةً تَمْضِي وَيَسْتَقْبِلُ إِحْدَى وَعِشْرِينَ يَرْجِعُ إِلَى مَسْكَنِهِ وَيَرْجِعُ مَنْ كَانَ يُجَاوِرُ مَعَهُ، ثُمَّ قَامَ فِي شَهْرٍ جَاوَرَ فِيهِ تِلْكَ اللَّيْلَةَ الَّتِي كَانَ يَرْجِعُ، فِيهَا فَخَطَبَ النَّاسَ وَأَمَرَهُمْ بِمَا شَاءَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ، فَقَالَ:" إِنِّي كُنْتُ أُجَاوِرُ هَذَا الْعَشْرَ ثُمَّ قَدْ بَدَا لِي أَنْ أُجَاوِرَ هَذَا الْعَشْرَ الأَوَاخِرَ فَمَنْ كَانَ اعْتَكَفَ مَعِي فَلْيَثْبُتْ فِي مُعْتَكَفِهِ وَقَدْ رَأَيْتُ هَذِهِ اللَّيْلَةَ ثُمَّ أُنْسِيتُهَا فَابْتَغُوهَا فِي الْعَشْرِ الأَوَاخِرِ وَابْتَغُوهَا فِي كُلِّ وِتْرٍ وَقَدْ رَأَيْتُنِي صَبِيحَتَهَا أَسْجُدُ فِي طِينٍ وَمَاءٍ". قَالَ أَبُو سَعِيدٍ: فَاسْتَهَلَّتِ السَّمَاءُ فِي تِلْكَ اللَّيْلَةِ فَأَمْطَرَتْ فَوَكَفَ الْمَسْجِدُ فِي مُصَلَّى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَيْلَةَ إِحْدَى وَعِشْرِينَ فَبَصُرَتْ عَيْنِي: نَظَرْتُ إِلَيْهِ انْصَرَفَ مِنْ صَلاةِ الصُّبْحِ وَجَبِينُهُ يَمْتَلِئُ طِينًا وَمَاءً.
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم رمضان کے درمیانے عشرے کا اعتکاف کرتے ہیں راتیں گزارنے کے بعد جب اکیسویں کی رات آتی تو شام کو گھر واپس آجاتے، آپ کے ساتھ دیگر اعتکاف کرنے والے بھی واپس چلے جاتے تو ایک دفعہ (21 رات کو) مسجد میں ہی مقیم رہے جس میں آپ کی عادت گھر آجانے کی تھی پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کو خطبہ دیا اور جو اللہ عزوجل نے چاہا حکم فرمایا پھر فرمایا: میں درمیانے عشرے میں اعتکاف کیا کرتا تھا لیکن اب ظاہر ہوا ہے کہ آخری عشرے کا اعتکاف کرنا چاہیے بایں باعث جس نے میرے ساتھ اعتکاف کیا وہ معتکف میں ہی ٹھہرے مجھے لیلۃ القدر دکھائی گئی پھر بھلا دی گئی اس کو آخری عشرے میں تلاش کرو اور طاق راتوں میں تلاش کرو میں نے (خواب میں) اپنے آپ کو کیچڑ میں سجدہ کرتے دیکھا۔ سیدنا ابو سعید رضی اللہ عنہ نے یہ بھی کہا کہ پھر اُس رات آسمان پر بادل آئے بارش برسی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے مصلے پر چھت کا پانی ٹپکا یہ اکیسویں رات کا واقعہ ہے میں نے اپنی آنکھوں سے یہ منظر دیکھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے صبح کی نماز پڑھا کر ہماری طرف رُخ مبارک کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرے مبارک پر کیچڑ لگا ہوا تھا۔ [السنن المأثورة - الإمام الشافعي/بَابُ مَا جَاءَ فِي الِاعْتِكَافِ/حدیث: 352]
تخریج الحدیث: «صحیح بخاری، لیلۃ القدر، باب تحری لیلۃ القدر فی الوتر ...... الخ، رقم: 2018، صحیح مسلم، الصوم، باب فضل لیلۃ القدر والحث علی طلبہا ...... الخ، رقم: 1167»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں