🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
السنن المأثورة - الإمام الشافعي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن الشافعی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (648)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

239. (بَابُ النَّهْيِ عَنْ مُشَابَهَةِ الْمُشْرِكِينَ)
(مشرکین کی مشابہت سے ممانعت)
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 389
وَسَمِعْتُ سُفْيَانَ بْنَ عُيَيْنَةَ، يُحَدِّثُ عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سِنَانٍ، عَنْ أَبِي وَاقِدٍ اللَّيْثِيِّ، قَالَ: مَرَرْنَا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِشَجَرَةٍ يُعَلِّقُ بِهَا الْمُشْرِكُونَ أَسْلِحَتَهُمْ يُقَالُ لَهَا: ذَاتُ أَنْوَاطٍ، فَقُلْنَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اجْعَلْ لَنَا ذَاتَ أَنْوَاطٍ كَمَا لَهُمْ ذَاتُ أَنْوَاطٍ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" هَذَا كَمَا قَالَتْ بَنُو إِسْرَائِيلَ: اجْعَلْ لَنَا إِلَهًا كَمَا لَهُمُ آلِهَةٌ".
سیدنا ابو واقد لیثی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ تھے کہ ایک درخت کے پاس سے گزرے جسے ذات انواط کہا جاتا تھا مشرکین تبرک کے لیے اپنا اسلحہ اس کے ساتھ لٹکاتے تھے تو ہم نے عرض کیا ہمارے لیے بھی کوئی ذات انواط مقرر کر دیں جیسے مشرکین کے لیے ذات انواط ہے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم نے تو بنی اسرائیلوں کی طرح کہہ دیا جیسے انہوں نے موسیٰ علیہ السلام سے کہا: ہمارے لیے بھی کوئی الٰہ بنا دے جس طرح ان کے الٰہ ہیں۔ [السنن المأثورة - الإمام الشافعي/بَابُ أَيَّامِ التَّشْرِیقِ/حدیث: 389]
تخریج الحدیث: «سنن ترمذى، الفتن، باب ماجاء لتركبن سنن من كان قبلكم، رقم: 2180 وقال حسن صحيح، وقال الالباني: صحيح، مسند الحميدي، رقم: 848.»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں