سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
103. باب فِي لُزُومِ السَّاقَةِ
باب: امام کا لشکر کے پچھلے دستہ کے ساتھ رہنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 2639
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ شَوْكَرٍ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيل ابْنُ عُلَيَّةَ، حَدَّثَنَا الْحَجَّاجُ بْنُ أَبِي عُثْمَانَ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، أَنَّ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَهُمْ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَتَخَلَّفُ فِي الْمَسِيرِ، فَيُزْجِي الضَّعِيفَ وَيُرْدِفُ وَيَدْعُو لَهُمْ.
جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سفر میں ساقہ (لشکر کے پچھلے دستہ) کے ساتھ رہا کرتے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کمزوروں کو ساتھ لیتے، انہیں اپنے پیچھے سواری پر بٹھا لیتے اور ان کے لیے دعا کرتے۔ [سنن ابي داود/كِتَاب الْجِهَادِ/حدیث: 2639]
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ”دورانِ سفر پیچھے رہا کرتے تھے، ضعیفوں کی سواری ہانک لے جاتے اور انہیں اپنے پیچھے بٹھا لیتے اور ان کے لیے دعائیں کرتے تھے۔“ [سنن ابي داود/كِتَاب الْجِهَادِ/حدیث: 2639]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 2683) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح
مشكوة المصابيح (3913)
أخرجه الحاكم (2/115) أبو الزبير صرح بالسماع عنده
مشكوة المصابيح (3913)
أخرجه الحاكم (2/115) أبو الزبير صرح بالسماع عنده