🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
السنن المأثورة - الإمام الشافعي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن الشافعی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (648)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

419. (بَابُ الْإِمْسَاكِ عَنِ الْقِتَالِ عِنْدَ سَمَاعِ الْأَذَانِ)
(اذان سن کر قتال سے رکنا)
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 616
أَنْبَأَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ عَبْدِ الْمَجِيدِ الثَّقَفِيُّ، عَنْ حُمَيْدٍ الطَّوِيلِ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، قَالَ: سَارَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى خَيْبَرَ فَانْتَهَيْنَا إِلِيَهَا لَيْلا، وَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا طَرَقَ قَوْمًا لَيْلا لَمْ يُغِرْ عَلَيْهِمْ حَتَّى يُصْبِحَ، فَإِنْ سَمِعَ أَذَانًا أَمْسَكَ، وَإِنْ لَمْ يَكُونُوا يُصَلُّونَ أَغَارَ عَلَيْهِمْ حِينَ يُصْبِحُ، قَالَ: فَلَمَّا أَصْبَحْنَا رَكِبَ وَرَكِبَ الْمُسْلِمُونَ وَخَرَجَ أَهْلُ الْقَرْيَةِ وَمَعَهُمْ مَكَاتِلُهُمْ وَمَسَاحِيهِمْ، فَلَمَّا رَأَوْا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالُوا: مُحَمَّدٌ وَالْخَمِيسُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" اللَّهُ أَكْبَرُ خَرِبَتْ خَيْبَرُ إِنَّا إِذَا نَزَلْنَا بِسَاحَةِ قَوْمٍ فَسَاءَ صَبَاحُ الْمُنْذَرِينَ"، قَالَ أَنَسٌ: وَإِنِّي لَرَدِيفٌ لأَبِي طَلْحَةَ وَإِنَّ قَدَمَيَّ لَتَمَسُّ قَدَمَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم رات کے وقت خیبر کی طرف گئے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب رات کو کسی قوم تک پہنچتے تو ان پر حملہ نہ کرتے حتی کہ صبح کر لیتے اگر اذان وہاں سُنتے تو حملہ سے رک جاتے اگر وہ نمازی نہ ہوتے تو صبح ہوتے ہی اُن پر حملہ کر دیتے۔ سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں جب ہم نے صبح کی، مسلمان سوار ہوئے بستی والے باہر نکلے ان کے ساتھ ان کی ٹوکریاں اور کدالیں تھیں جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا تو کہنے لگے محمد صلی اللہ علیہ وسلم لشکر لے کر آ گئے ہیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ اکبر خیبر برباد ہوا، ہم جب کسی قوم کے میدان میں سر بکف اترتے ہیں تو ڈرائی گئی قوم کی صبح بری ہوتی ہے۔ سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں ابو طلحہ رضی اللہ عنہ کے پیچھے سوار تھا (ابو طلحہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پہلو میں تھے) تو میرا قدم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے قدم مبارک کو چھو رہا تھا۔ [السنن المأثورة - الإمام الشافعي/بَابُ الْجِهَادِ/حدیث: 616]
تخریج الحدیث: «صحیح بخاری، الاذان، باب ما يحقن بالأذان من الدماء، رقم: 371، صحیح مسلم، الجهاد، باب غزوة خيبر، رقم: 1365.»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں