السنن المأثورة - الإمام الشافعي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
431. (بَابُ التَّنْفِيلِ فِي الْغَنِيمَةِ)
(غنیمت میں اضافی انعام کا بیان)
حدیث نمبر: 629
أَنْبَأَنَا سُفْيَانُ، حَدَّثَنَا أَيُّوبُ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ،" أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعَثَنَا فِي سَرِيَّةٍ إِلَى نَجْدٍ فَأَصَابَ سَهْمُ كُلِّ رَجُلٍ مِنَّا اثْنَيْ عَشَرَ بَعِيرًا وَنَفَّلَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعِيرًا بَعِيرًا".
سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں ایک فوجی دستہ میں نجد کی جانب روانہ کیا تو ہر آدمی کو مال غنیمت میں بارہ بارہ اونٹ ملے اور ایک ایک اونٹ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بطور انعام عطاء کیا۔ [السنن المأثورة - الإمام الشافعي/بَابُ الْجِهَادِ/حدیث: 629]
تخریج الحدیث: «صحیح بخاری، المغازی، باب السریہ التی قبل نجد، رقم: 4338، صحیح مسلم، الجہاد والسیر، باب الانفال، رقم: 1750,1749.»
حدیث نمبر: 630
أَنْبَأَنَا مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ،" أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعَثَ سَرِيَّةً فِيهَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ قِبَلَ نَجْدٍ فَغَنِمُوا إِبِلا كَثِيرَةً فَكَانَتْ سُهْمَانُهُمُ اثْنَيْ عَشَرَ بَعِيرًا أَوْ أَحَدَ عَشَرَ بَعِيرًا ثُمَّ نُفِّلُوا بَعِيرًا بَعِيرًا".
سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نجد کی طرف ایک فوجی دستہ کاروائی کے لیے بھیجا جن میں میں بھی شامل تھا تو غنیمت میں بہت سے اونٹ ملے ہر ایک کے حصے میں بارہ بارہ اونٹ آئے یا گیارہ گیارہ آئے پھر ایک ایک اونٹ بطور انعام ملا۔ [السنن المأثورة - الإمام الشافعي/بَابُ الْجِهَادِ/حدیث: 630]
تخریج الحدیث: «صحیح بخاری، فرض الخمس، باب ومن الدلیل علی ان الخمس لنوائب ....... الخ، رقم: 3134، صحیح مسلم، الجہاد والسیر، باب الانفال، رقم: 1749.»