الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
الجامع الكامل سے متعلقہ
119. الأحاديث الغريبة
غریب احادیث۔
حدیث نمبر: M119
تجنبت من ذكر الأحاديث الغريبة؛ لأن الغالب عليها الوضع، قال إبراهيم النخعي:"كانوا يكرهون الغريب من الحديث"، وقال الإمام أحمد:"لا تكتبوا هذه الأحاديث الغرائب فإنها مناكير وعامتها عن الضعفاء". وقال مالك:"شر العلم الغريب، وخير العلم الظاهر الذي قد رواه الناس".
میں نے غرائب احادیث کے ذکر سے اجتناب کیا ہے کیونکہ ان پر وضع و جعل سازی غالب ہوتی ہے، ابراہیم نخعی رحمہ اللہ نے فرمایا: "وہ حدیث میں غریب (اور شاذ ہونے) کو ناپسند کرتے تھے"، اور امام احمد رحمہ اللہ نے فرمایا: "تم ان غریب احادیث کو تحریر نہ کرو کیونکہ یہ منکر روایات ہیں اور ان کی اکثریت ضعیف راویوں سے مروی ہے"، نیز امام مالک رحمہ اللہ نے فرمایا: "بدترین علم غریب (نادر) روایات ہیں اور بہترین علم وہ واضح و روشن ہے جسے لوگوں نے روایت کیا ہو"۔ [الجامع الكامل/مقدمة/حدیث: M119]