🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
الجامع الكامل سے متعلقہ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:


122. الفرق بين قولهم: فلان يروي المناكير، وبين قولهم: في حديثه نكارة
محدثین کے اس قول کہ "فلاں شخص منکر روایات نقل کرتا ہے" اور ان کے اس قول کہ "اس کی حدیث میں نکارت پائی جاتی ہے" کے مابین فنی فرق۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: M122
في الصورة الأولى الغالب تكون النكارة من شيوخه، وليست منه، ومعنى هذا أنه لا يتوقّى في الرواية عن هولاء الشيوخ.

وفي الصورة الثانية تكون النكارة في الغالب منه.

پہلی صورت میں غالب امر یہ ہے کہ نکارت کا صدور اس راوی کے بجائے اس کے شیوخ کی جانب سے ہوتا ہے، اور اس کا مفہوم یہ ہے کہ مذکورہ راوی ان شیوخ سے روایت کرنے کے باب میں حزم و احتیاط سے کام نہیں لیتا۔

اور دوسری صورت میں نکارہ کا صدور غالباً اسی راوی کی جانب سے ہوتا ہے۔

[الجامع الكامل/مقدمة/حدیث: M122]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں