🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن ابي داود میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (5274)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

139. باب فِي حَمْلِ الطَّعَامِ مِنْ أَرْضِ الْعَدُوِّ
باب: دشمن کی زمین سے اپنے ساتھ کھانے کی چیزیں لانے کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2706
حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ، قَالَ: أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ، أَنَّ ابْنَ حَرْشَفٍ الْأَزْدِيَّ، حَدَّثَهُ عَنْ الْقَاسِمِ مَوْلَى عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَن بَعْضِ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: كُنَّا نَأْكُلُ الْجَزَرَ فِي الْغَزْوِ وَلَا نَقْسِمُهُ حَتَّى إِنْ كُنَّا لَنَرْجِعُ إِلَى رِحَالِنَا وَأَخْرِجَتُنَا مِنْهُ مُمْلاةٌ.
بعض صحابہ کرام سے روایت ہے کہ ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں غزوات میں گاجر کھاتے تھے، ہم اسے تقسیم نہیں کرتے تھے یہاں تک کہ ہم اپنے مکانوں کی طرف لوٹتے اور ہمارے برتن اس سے بھرے ہوتے تھے۔ [سنن ابي داود/كِتَاب الْجِهَادِ/حدیث: 2706]
اصحابِ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم میں سے ایک صحابی کا بیان ہے، انہوں نے کہا: جہاد کے دوران میں ہم اونٹ ذبح کر کے کھاتے اور (باقاعدہ) تقسیم نہ کرتے حتیٰ کہ جب ہم واپس لوٹتے ہمارے تھیلے اس گوشت سے بھرے ہوئے ہوتے تھے۔ [سنن ابي داود/كِتَاب الْجِهَادِ/حدیث: 2706]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 15658) (ضعیف)» ‏‏‏‏ (اس کے راوی ابن خرشف مجہول ہیں)
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
ابن حرشف : مجهول (تق : 8463)
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 98

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں