سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
9. باب الإِمَامِ يَذْبَحُ بِالْمُصَلَّى
باب: امام کا اپنی قربانی کو عیدگاہ میں ذبح کرنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 2811
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، أَنَّ أَبَا أُسَامَةَ حدَّثَهُمْ عَنْ أُسَامَةَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، كَانَ يَذْبَحُ أُضْحِيَّتَهُ بِالْمُصَلَّى وَكَانَ ابْنُ عُمَرَ يَفْعَلُهُ.
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنی قربانی عید گاہ میں ذبح کرتے تھے۔ اور ابن عمر رضی اللہ عنہما بھی ایسا ہی کرتے تھے۔ [سنن ابي داود/كِتَاب الضَّحَايَا/حدیث: 2811]
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے منقول ہے کہ ”نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنی قربانی عید گاہ ہی میں ذبح کیا کرتے تھے“ اور سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہ کا بھی یہی عمل تھا۔ [سنن ابي داود/كِتَاب الضَّحَايَا/حدیث: 2811]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن ابن ماجہ/الأضاحي 17 (3161)، (تحفة الأشراف: 7473)، وقد أخرجہ: صحیح البخاری/العیدین 22 (982)، والأضاحي 6 (5552)، سنن الترمذی/الضحایا 9 (1508)، سنن النسائی/العیدین 29 (1590)، والأضاحي 2 (4371)، مسند احمد (2/108، 152) (حسن صحیح)» (ابن عمر رضی اللہ عنہما کے فعل کے متعلق جملہ صحیح نہیں ہے)
قال الشيخ الألباني: حسن صحيح خ دون الموقوف
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح
أخرجه ابن ماجه (3161 وسنده حسن) وأصله عند البخاري (982)
أخرجه ابن ماجه (3161 وسنده حسن) وأصله عند البخاري (982)