كِتَاب الْبُيُوعِ کتاب: خرید و فروخت کے احکام و مسائل 16. باب فِي الرُّخْصَةِ فِي ذَلِكَ باب: جانور کے بدلے جانور کو ادھار بیچنے کے جواز کا بیان۔
عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں ایک لشکر تیار کرنے کا حکم دیا، تو اونٹ کم پڑ گئے تو آپ نے صدقہ کے جوان اونٹ کے بدلے اونٹ (ادھار) لینے کا حکم دیا تو وہ صدقہ کے اونٹ آنے تک کی شرط پر دو اونٹ کے بدلے ایک اونٹ لیتے تھے۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ أبوداود، (تحفة الأشراف: 8899)، وقد أخرجہ: مسند احمد (2/171، 216) (ضعیف)» (اس کے رواة مسلم، ابو سفیان اور عمرو سب مجہول ہیں)
قال الشيخ الألباني: ضعيف
|