الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔
كِتَاب الْأَشْرِبَةِ کتاب: مشروبات سے متعلق احکام و مسائل 14. باب الشَّرَابِ مِنْ فِي السِّقَاءِ باب: مشک کے منہ سے پینا منع ہے۔
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مشکیزے میں منہ لگا کر پینے سے، نجاست کھانے والے جانور کی سواری سے اور جس پرندہ کو باندھ کر تیر وغیرہ سے نشانہ لگا کر مارا گیا ہو اسے کھانے سے منع فرمایا۔ ابوداؤد کہتے ہیں: «جلّالہ» وہ جانور ہے جو نجاست کھاتا ہے۔
تخریج الحدیث: «سنن الترمذی/الأطعمة 24 (1825)، سنن النسائی/الضحایا 43 (4453)، سنن ابن ماجہ/الأشربة 20 (3421)، (تحفة الأشراف: 6190)، وقد أخرجہ: صحیح البخاری/الأشربة 24 (5629)، مسند احمد (1/226، 241، 293، 321، 339)، سنن الدارمی/الأشربة 19 (2163) 13 (2018) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|