سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
15. باب فِي الاِجْتِمَاعِ عَلَى الطَّعَامِ
باب: ایک ساتھ مل کر کھانے کا بیان۔
حدیث نمبر: 3764
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُوسَى الرَّازِيُّ، حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ، قَالَ: حَدَّثَنِي وَحْشِيُّ بْنُ حَرْبٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، أَنَّ أَصْحَابَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالُوا:" يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّا نَأْكُلُ وَلَا نَشْبَعُ، قَالَ: فَلَعَلَّكُمْ تَفْتَرِقُونَ؟، قَالُوا: نَعَمْ، قَالَ: فَاجْتَمِعُوا عَلَى طَعَامِكُمْ، وَاذْكُرُوا اسْمَ اللَّهِ عَلَيْهِ يُبَارَكْ لَكُمْ فِيهِ"، قَالَ أَبُو دَاوُد: إِذَا كُنْتَ فِي وَلِيمَةٍ فَوُضِعَ الْعَشَاءُ فَلَا تَأْكُلْ حَتَّى يَأْذَنَ لَكَ صَاحِبُ الدَّارِ.
وحشی بن حرب حبشی حمصی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ صحابہ کرام نے عرض کیا: اللہ کے رسول! ہم کھانا کھاتے ہیں لیکن پیٹ نہیں بھرتا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”شاید تم لوگ الگ الگ کھاتے ہو؟“ لوگوں نے کہا: ہاں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم لوگ مل کر اور بسم اللہ کر کے (اللہ کا نام لے کر) کھاؤ، تمہارے کھانے میں برکت ہو گی“۔ ابوداؤد کہتے ہیں: جب تم کسی ولیمہ میں ہو اور کھانا رکھ دیا جائے تو گھر کے مالک (میزبان) کی اجازت کے بغیر کھانا نہ کھاؤ۔ [سنن ابي داود/كِتَاب الْأَطْعِمَةِ/حدیث: 3764]
وحشی بن حرب اپنے والد سے اور وہ (وحشی کے) دادا صحابی (وحشی بن حرب رضی اللہ عنہ) سے روایت کرتے ہیں کہ اصحابِ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کہا: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! ہم کھاتے ہیں مگر سیر نہیں ہوتے۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”شاید تم لوگ علیحدہ علیحدہ ہو کر کھاتے ہو؟“ انہوں نے کہا: ”ہاں۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اکٹھے ہو کر کھایا کرو اور اس پر اللہ کا نام لیا کرو، اس میں تمہارے لیے برکت پیدا کر دی جائے گی۔“ امام ابوداؤد رحمہ اللہ نے فرمایا: ”جب تم کسی دعوت میں شریک ہو اور عشائیہ (کھانا) سامنے رکھ دیا جائے تو جب تک گھر والا اجازت نہ دے مت کھاؤ۔“ [سنن ابي داود/كِتَاب الْأَطْعِمَةِ/حدیث: 3764]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن ابن ماجہ/الأطعمة 17 (3286)، (تحفة الأشراف: 11792)، وقد أخرجہ: مسند احمد (3/501) (حسن)» اس کے راوی وحشی بن حرب مستور ہیں
قال الشيخ الألباني: حسن
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
ابن ماجه (3286)
الوليد بن مسلم : لم يصرح بالسماع المسلسل (تقدم : 415) وحرب بن وحشي مجهول (التحرير : 1170) لم يوثقه غير ابن حبان
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 133
إسناده ضعيف
ابن ماجه (3286)
الوليد بن مسلم : لم يصرح بالسماع المسلسل (تقدم : 415) وحرب بن وحشي مجهول (التحرير : 1170) لم يوثقه غير ابن حبان
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 133