🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

السنن الكبرى للبيهقي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21812)
حدیث نمبر لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

133. -- باب: الاستبراء عن البول
-- باب: پیشاب سے استبراء (قطرے رکنے تک صفائی کا اہتمام) کرنے کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 551
أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِيدٍ مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى بْنِ الْفَضْلِ، نا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، نا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ الْحَارِثِيُّ، نا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ يَحْيَى، حَدَّثَنِي عَبْدُ اللهِ بْنُ أَبِي مُلَيْكَةَ، ح. وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَأَبُو سَعِيدِ بْنُ أَبِي عَمْرٍو، قَالَا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، نا أُسَيْدُ بْنُ عَاصِمٍ، نا فَهِدُ بْنُ حَيَّانَ الْقَيْسِيُّ، نا أَبُو يَعْقُوبَ الضَّبِّيُّ وَهُوَ عَبْدُ اللهِ بْنُ يَحْيَى، عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ، عَنْ أُمِّهِ، عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَالَ فَأَتَاهُ عُمَرُ بِكُوزٍ مِنْ مَاءٍ فَقَالَ:" مَا هَذَا يَا عُمَرُ؟". قَالَ: تَوَضَّأْ بِهِ. قَالَ:" لَمْ أُومَرْ كُلَّمَا بُلْتُ أَنْ أَتَوَضَّأَ، وَلَوْ فَعَلْتُ كَانَتْ سُنَّةً". لَفْظُ حَدِيثِ فَهْدِ بْنِ حَيَّانَ.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے پیشاب کیا تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ پانی کا ایک پیالہ لے کر آئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے عمر! یہ کیا ہے؟“ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: آپ اس سے وضو کر لیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب بھی میں پیشاب کروں تو وضو کروں اس کا مجھے حکم نہیں دیا گیا اور اگر میں ایسے کروں تو سنت بن جائے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 551]
تخریج الحدیث: «ضعيف۔ أخرجه ابو داؤد 42»

الحكم على الحديث:
ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 552
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْخَلِيلِ الصُّوفِيُّ، أنا عَبْدُ اللهِ بْنُ عَدِيٍّ الْحَافِظُ، نا ⦗١٨٣⦘ مُحَمَّدُ بْنُ حَمْزَةَ الْأَصْبَهَانِيُّ، ثنا عَلِيُّ بْنُ سَهْلِ بْنِ الْمُغِيرَةِ، نا رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ، نا زَكَرِيَّا بْنُ إِسْحَاقَ، وَزَمْعَةُ، قَالَا: نا عِيسَى بْنُ يَزْدَادَ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ" إِذَا بَالَ نَتَرَ ذَكَرَهُ ثَلَاثَ نَتَرَاتٍ" قَالَ عَبْدُ اللهِ بْنُ عَدِيٍّ: عِيسَى بْنُ يَزْدَادَ، عَنْ أَبِيهِ مُرْسَلٌ، رَوَى عَنْهُ زَمْعَةُ بْنُ صَالِحٍ، لَا يَصِحُّ. سَمِعْتُ ابْنَ حَمَّادٍ يَذْكُرُهُ عَنِ الْبُخَارِيِّ، قَالَ: عَبْدُ اللهِ، وَقِيلَ: عِيسَى بْنُ ازْدَادَ لَا يُعْرَفُ إِلَّا بِهَذَا الْحَدِيثِ.
عیسیٰ بن یزداد اپنے والد رضی اللہ عنہ سے نقل فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم جب پیشاب کرتے تو اپنی شرمگاہ کو تین مرتبہ صاف کرتے۔
(ب) عبداللہ بن عدی کہتے ہیں کہ عیسیٰ بن یزداد اپنے والد سے مرسل روایت بیان کرتے ہیں اور یہ صحیح نہیں ہے۔ امام بخاری رحمہ اللہ کہتے ہیں: عیسیٰ بن یزداد صرف اسی روایت سے پہچانے جاتے ہیں۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 552]
تخریج الحدیث: «ضعيف۔ أخرجه ابن عدي 5/254»

الحكم على الحديث:
ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں