🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن ابي داود میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (5274)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

26. باب فِي دِيَةِ الْخَطَإِ شِبْهِ الْعَمْدِ
باب: شبہ عمد کی دیت کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4588
حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ، وَمُسَدَّدٌ الْمَعْنَى، قَالَا: حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، عَنْ خَالِدٍ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ رَبِيعَةَ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ أَوْسٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ مُسَدَّدٌ:" خَطَبَ يَوْمَ الْفَتْحِ، ثُمَّ اتَّفَقَا، فَقَالَ: أَلَا إِنَّ كُلَّ مَأْثُرَةٍ كَانَتْ فِي الْجَاهِلِيَّةِ مِنْ دَمٍ أَوْ مَالٍ تُذْكَرُ وَتُدْعَى تَحْتَ قَدَمَيَّ، إِلَّا مَا كَانَ مِنْ سِقَايَةِ الْحَاجِّ وَسِدَانَةِ الْبَيْتِ، ثُمَّ قَالَ: أَلَا إِنَّ دِيَةَ الْخَطَإِ شِبْهِ الْعَمْدِ مَا كَانَ بِالسَّوْطِ وَالْعَصَا مِائَةٌ مِنَ الْإِبِلِ مِنْهَا أَرْبَعُونَ فِي بُطُونِهَا أَوْلَادُهَا".
عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فتح مکہ کے دن خطبہ دیا آپ نے فرمایا: سنو! جاہلیت کے خون یا مال کی جتنی فضیلتیں بھی تھیں جن کا ذکر کیا جاتا تھا یا جن کے دعوے کئے جاتے تھے وہ سب میرے قدموں تلے ہیں، سوائے حاجیوں کو پانی پلانے اور بیت اللہ کی دیکھ ریکھ کے پھر فرمایا: سنو! قتل خطا جو کوڑے یا لاٹھی سے ہوا ہو شبہ عمد ہے، اس کی دیت سو اونٹ ہے، جن میں چالیس اونٹنیاں ایسی ہوں گی جن کے پیٹ میں بچے ہوں گے۔ [سنن ابي داود/كِتَاب الدِّيَاتِ/حدیث: 4588]
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے، بقول مسدد فتح والے دن خطبہ ارشاد فرمایا، پھر سلیمان بن حرب اور مسدد دونوں اپنے بیان میں متفق ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: خبردار! تحقیق جاہلیت کے دور کی فخر کی ہر بات خون سے متعلق ہو یا مال سے، جس کا ذکر کیا جاتا ہو یا دعویٰ کیا جاتا ہو، وہ میرے قدموں تلے (روندی جا رہی) ہے، سوائے حاجیوں کو پانی پلانے اور بیت اللہ کی خدمت کے عمل کے۔ (وہ حسب سابق بحال ہے) پھر فرمایا: خبردار! قتل خطا جو عمد کے مشابہ ہو سانٹے یا لاٹھی وغیرہ سے جیسے بھی ہو، اس کی دیت سو اونٹ ہے، ان میں چالیس اونٹنیاں ایسی ہوں جن کے پیٹوں میں بچے ہوں۔ [سنن ابي داود/كِتَاب الدِّيَاتِ/حدیث: 4588]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏انظر حدیث رقم: (4547)، (تحفة الأشراف: 8889) (حسن)» ‏‏‏‏
وضاحت: ۱؎: یہ اس سے پہلے حدیث نمبر (۴۵۴۷) کے تحت بھی گزر چکا ہے۔
قال الشيخ الألباني: حسن
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح
انظر الحديث السابق (4547)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4589
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ، عَنْ خَالِدٍ بِهَذَا الْإِسْنَادِ نَحْوَ مَعْنَاهُ.
اس سند سے بھی خالد سے اسی مفہوم کی حدیث مروی ہے۔ [سنن ابي داود/كِتَاب الدِّيَاتِ/حدیث: 4589]
وہیب نے خالد سے اسی سند سے مذکورہ بالا حدیث کے ہم معنی روایت کیا۔ [سنن ابي داود/كِتَاب الدِّيَاتِ/حدیث: 4589]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏انظر حدیث رقم: (4547)، (تحفة الأشراف: 8889)» ‏‏‏‏
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح
انظر الحديث السابق (4548)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں