🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

السنن الكبرى للبيهقي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21812)
حدیث نمبر لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

1729. -- باب: الشهادة تثبت على رؤية هلال الفطر بعد الزوال
-- باب: زوال کے بعد عید الفطر کا چاند دیکھنے کی گواہی ثابت ہونے کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8196
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُقْرِئُ، أنبأ الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، ثنا يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ الْقَاضِي، ثنا أَبُو الرَّبِيعِ، ثنا أَبُو عَوَانَةَ، عَنْ أَبِي بِشْرٍ، عَنْ أَبِي عُمَيْرِ بْنِ أَنَسٍ، عَنْ عُمُومَةٍ لَهُ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: أَصْبَحَ أَهْلُ الْمَدِينَةِ صِيَامًا فِي آخِرِ يَوْمٍ مِنْ رَمَضَانَ عَلَى عَهْدِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَدِمَ رَكْبٌ مِنْ آخِرِ النَّهَارِ فَشَهِدُوا عِنْدَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُمْ رَأَوَا الْهِلَالَ بِالْأَمْسِ، فَأَمَرَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ النَّاسَ أَنْ يُفْطِرُوا وَيَغْدُوا إِلَى مُصَلَّاهُمْ وَكَذَلِكَ رَوَاهُ بِمَعْنَاهُ شُعْبَةُ وَهُشَيْمُ بْنُ بَشِيرٍ عَنْ أَبِي بِشْرٍ جَعْفَرِ بْنِ أَبِي وَحْشِيَّةَ، وَهُوَ إِسْنَادٌ حَسَنٌ، وَأَبُو عُمَيْرٍ رَوَاهُ عَنْ عُمُومَةٍ لَهُ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَصْحَابُ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كُلُّهُمْ ثِقَاتٌ، فَسَوَاءٌ سُمُّوا أَوْ لَمْ يُسَمَّوْا.
ابوعمیر بن انس اپنے چچاؤں سے، جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ رضی اللہ عنہم میں سے تھے، نقل فرماتے ہیں کہ اہل مدینہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دور میں رمضان کے آخری دن صبح روزے کی حالت میں کی۔ دن کے اخیر میں ایک قافلہ آیا اور انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس گواہی دی کہ انہوں نے کل چاند دیکھا ہے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کو افطار کا حکم دیا اور وہ صبح عیدگاہ پہنچیں۔
یہ سند حسن ہے، ابوعمیر نے اسے اپنے چچاؤں سے روایت کیا ہے جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ میں سے تھے، اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے تمام صحابہ ثقہ ہیں، خواہ ان کے نام لیے جائیں یا نہ لیے جائیں۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 8196]
تخریج الحدیث: «حسن۔ اخرجه ابوداؤد»

الحكم على الحديث:
حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8197
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ هُوَ الْأَصَمُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الصَّغَانِيُّ، ثنا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، ثنا سَعِيدُ بْنُ عَامِرٍ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسٍ أَنَّ عُمُومَةً لَهُ مِنَ الْأَنْصَارِ، شَهِدُوا عِنْدَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى رُؤْيَةِ الْهِلَالِ، فَأَمَرَهُمْ أَنْ يَخْرُجُوا لِعِيدِهِمْ مِنَ الْغَدِ تَفَرَّدَ بِهِ سَعِيدُ بْنُ عَامِرٍ عَنْ شُعْبَةَ وَغَلِطَ فِيهِ، إِنَّمَا رَوَاهُ شُعْبَةُ عَنْ أَبِي بِشْرٍ.
انس رضی اللہ عنہ اپنے انصار چچاؤں رضی اللہ عنہم سے نقل فرماتے ہیں، انہوں نے کہا کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس چاند دیکھنے کی گواہی دی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں حکم دیا کہ ”کل عید کے لیے نکلیں۔“
اسے شعبہ سے روایت کرنے میں سعید بن عامر منفرد ہیں اور انہوں نے اس میں غلطی کی ہے، شعبہ نے تو اسے صرف ابوبشر سے روایت کیا ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 8197]
تخریج الحدیث: «منكر الاسناد۔ اخرجه احمد»

الحكم على الحديث:
منكر الاسناد
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8198
أَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ إِسْمَاعِيلَ الطَّبَرَانِيُّ بِهَا، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ مَنْصُورٍ الطُّوسِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الصَّائِغُ، ثنا رَوْحٌ، ثنا شُعْبَةُ، عَنْ أَبِي بِشْرٍ، عَنْ أَبِي عُمَيْرِ بْنِ أَنَسٍ، عَنْ عُمُومَتِهِ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: جَاءَ رَكْبٌ إِلَى نَبِيِّ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَشَهِدُوا أَنَّهُمْ رَأَوْهُ بِالْأَمْسِ، يَعْنِي الْهِلَالَ، فَأَمَرَهُمْ أَنْ يُفْطِرُوا، وَأَنْ يَخْرُجُوا مِنَ الْغَدِ قَالَ شُعْبَةُ: أَرَاهُ مِنْ آخِرِ النَّهَارِ.
عمیر بن انس اپنے چچاؤں سے نقل فرماتے ہیں جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی رضی اللہ عنہم تھے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک قافلہ آیا اور انہوں نے چاند دیکھنے کی گواہی دی کہ ہم نے کل چاند دیکھا ہے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں ”افطار کا حکم دیا اور یہ کہ کل عیدگاہ کی طرف نکلیں“۔ شعبہ کہتے ہیں: یہ دن کا آخر تھا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 8198]
تخریج الحدیث: «حسن۔ معنيٰ آنفاً»

الحكم على الحديث:
حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8199
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ، أنبأ أَبُو بَكْرِ بْنُ دَاسَةَ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا خَلَفُ بْنُ هِشَامٍ الْمُقْرِئُ، ثنا أَبُو عَوَانَةَ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ رِبْعِيِّ بْنِ حِرَاشٍ، عَنْ رَجُلٍ، مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: اخْتَلَفَ النَّاسُ فِي آخِرِ يَوْمٍ مِنْ رَمَضَانَ، فَقَدِمَ أَعْرَابِيَّانِ فَشَهِدَا عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِاللهِ لَأَهَلَّا الْهِلَالَ أَمْسِ عَشِيَّةً، فَأَمَرَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ النَّاسَ أَنْ يُفْطِرُوا، وَأَنْ يَغْدُوا إِلَى مُصَلَّاهُمْ.
ربعی بن حراش ایک صحابی رضی اللہ عنہ سے نقل فرماتے ہیں کہ رمضان کے آخری دن میں لوگوں نے اختلاف کیا تو دو دیہاتی آئے، انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس گواہی دی کہ انہوں نے کل چاند دیکھا ہے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کو ”افطار کا حکم دے دیا اور یہ کہ کل عیدگاہ آئیں۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 8199]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ معنيٰ قريباً»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں